پاکستان کی آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی نے چینی کمپنی سی سی ڈی سی کے ساتھ پاکستان میں شیل اور گیس کی تلاش کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے آٹھویں سلک روڈ انٹرنیشنل ایکسپو فار انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ فورم کے دوران چین کے صوبہ شانسی کے شہر ژیان میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

یہ مفاہمت دونوں برادر ممالک کے شیل کی ترقی اور پاکستان کی گیس کی صلاحیت کی ترقی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے تاکہ مقامی وسائل کے ذریعے ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔

وفاقی وزیر نے پاکستان کی میزبانی کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لیے توانائی سمیت تمام شعبوں میں تعاون آنے والے وقت میں مزید مضبوط ہوگا۔

پاکستان اور چین نے انسداد دہشت گردی، سرحد پار تعاون اور اسمگلنگ کی روک تھام سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ معاہدہ ہفتہ کو اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر برائے سیاسی و قانونی امور چن منگگو کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی چینی وفد کے درمیان ملاقات کے دوران طے پایا۔

ملاقات کے دوران گلگت بلتستان یا سنکیانگ میں پولیس اور نیم فوجی دستوں کی مشترکہ مشقیں کرنے اور سنکیانگ پولیس اکیڈمی میں گلگت بلتستان کے پولیس افسران کو تربیت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کا مقصد منشیات، اسلحے اور دیگر اشیاء کی اسمگلنگ کا خاتمہ کرنا ہے۔

چینی وزیر چن منگگو نے پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Comments

200 حروف