پاکستان میں واٹس ایپ اور انسٹا گرام کے صارفین کو ہفتے کے روز سروس میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق انسٹاگرام صارفین نے آج ایک گھنٹے میں مجموعی طور پر 86 بندش کی اطلاع دی جبکہ واٹس ایپ صارفین صبح 10 بج کر 45 منٹ سے مسائل کی اطلاع دے رہے ہیں۔

نیٹ ورک فراہم کرنے والی کمپنی زونگ اور پی ٹی سی ایل کو بھی آج صبح سے تعطل کا سامنا ہے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان کو انٹرنیٹ سروسز میں بڑے پیمانے پر رکاوٹوں کا سامنا ہے اور ایکس (پہلے ٹوئٹر) پر کئی ماہ سے ملک میں پابندی عائد ہے۔

ڈیجیٹل حقوق کے ماہرین نے اشارہ دیا ہے کہ حکومت فائر وال کی آزمائش کر رہی ہے ، جو ایک حفاظتی آلہ ہے جو نیٹ ورک ٹریفک کی نگرانی کرتا ہے لیکن آن لائن پیلٹ فارمز کا انتظام کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ انتظامیہ اس طرح کی فائر وال لگانے کی تردید کرتی ہے۔

28 اگست کو پی ٹی اے نے کہا تھا کہ پاکستان بھر میں انٹرنیٹ کی بندش طویل ہونے کی توقع ہے اور خراب ایس ایم ڈبلیو -4 سب میرین کیبل کی مرمت اکتوبر 2024 کے اوائل تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

پی ٹی اے نے ایک بیان میں کہا کہ ملک بھر میں جاری انٹرنیٹ سست روی کی بنیادی وجہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر جوڑنے والی سات بین الاقوامی سب میرین کیبلز میں سے دو (ایس ایم ڈبلیو 4، اے اے ای-1) میں خرابی ہے۔

یہ بتایا گیا کہ ایس ایم ڈبلیو -4 سب میرین کیبل میں خرابی کو اکتوبر 2024 کے اوائل تک ٹھیک کیے جانے کا امکان ہے۔

اتھارٹی نے مزید کہا کہ سب میرین کیبل اے اے ای -1 کی مرمت کی گئی ہے ، جس سے ”انٹرنیٹ میں بہتری آسکتی ہے“۔

Comments

200 حروف