پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے 19 ستمبر کی رات شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں ہونے والے دو شدید مقابلوں میں 12 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں پاک افغان سرحد میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 7 دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دراندازوں کو گھیرے میں لے گیا اور فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد تمام 7 خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا۔
بیان مزید کہا گیا ہے کہ بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دوسرا مقابلہ جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں ہوا۔
خوارج کے ایک گروپ نے سیکورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا، پاک فوج کے جوانوں نے بہادری سے مقابلہ کیا، دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنایا اور پانچ خوارج کو ہلاک کر دیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران چھ فوجی جوان بھی شہید ہوئے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقے میں موجود دیگر خارجیوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے کیونکہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی اس طرح کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
اگست میں جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں چار جوان شہید ہو تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ 13 اگست کو فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس میں سیکورٹی فورسز نے فوج کے جوانوں کے موثر جواب کی بدولت 6 خوارج کو ہلاک کردیا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیوں سے ہمارے عزم کو مزید تقویت ملتی ہے۔
Comments