پاکستان کی دوا ساز کمپنی سٹی فارما لمیٹڈ (سی پی ایچ ایل) نے امریکہ کو نیوٹراسوٹیکل کی برآمدات کا آغاز کردیا ہے۔

کمپنی نے جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کواس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کی سب سے بڑی اے پی آئی (ایکٹو فارماسوٹیکل اجزاء) بنانے والی کمپنی سٹی فارما کو اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے کہ پاکستان کی پہلی نیوٹراسوٹیکل مصنوعات نے ایف ڈی اے (فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن) کی منظوری حاصل کرلی ہے ۔

لسٹڈ کمپنی نے اپنے اسٹیک ہولڈرز کو آگاہ کیا کہ اس حالیہ پیش رفت کے مالی اثرات کافی اہم ہیں، کمپنی اس نئے ذرائع آمدن سے سالانہ تقریباً 3 ملین ڈالر کی آمدنی متوقع کر رہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ 25 فیصد سے 30 فیصد کے متاثر کن منافع مارجن بھی ہوں گے۔

ایف ڈی اے کی یہ منظوری نہ صرف سٹی فارما کی ساکھ کو بڑھاتی ہے بلکہ کمپنی کو ایک بڑھتی ہوئی عالمی پلیئر کے طور پر بھی پیش کرتی ہے، جو ممکنہ طور پر مزید سرمایہ کاری اور بین الاقوامی شراکت داری کو راغب کرسکتی ہے۔ ہم نے اپنی پہلی شپمنٹ کیلئے 109,500 ڈالر کی ادائیگی کامیابی سے حاصل کی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ نیوٹراسوٹیکل غذائی سپلیمنٹس یا کھانے کی مصنوعات ہیں جن میں فعال اجزاء شامل ہیں جو بنیادی غذائیت سے باہر مخصوص صحت کے فوائد فراہم کرتے ہیں۔

آگاہ کیا کہ ایف ڈی اے نے زرخیزی، وزن میں کمی، تناؤ اور موڈ بوسٹر، بالوں اور جلد کی دیکھ بھال، اور جوڑوں اور پٹھوں کے درد سمیت کیٹیگریز کو اپنی منظوری دی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ منظوری سٹی فارما کی جانب سے سخت بین الاقوامی معیار کے معیارات کی پاسداری کی نشاندہی کرتی ہے، جس سے کمپنی کو تیار شدہ نیوٹراسوٹیکل مصنوعات برآمد کرکے انتہائی مسابقتی امریکی مارکیٹ میں داخل ہونے کی اجازت ملتی ہے۔

اس سے قبل جولائی میں سٹی فارما نے بھارت کی مرلی کرشنا فارما پرائیویٹ لمیٹڈ (ایم کے پی ایل) کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کی تھی۔ معاہدے کے تحت ایم کے پی ایل پاکستانی مارکیٹ میں سٹی فارما لمیٹڈ کو اے پی آئی ز اور مصنوعات فراہم کرے گا۔

Comments

200 حروف