اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیادوں پر 43 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ 13 ستمبر کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں 9.51 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

ملک کے کل مائع زرمبادلہ کے ذخائر 14.83 ارب ڈالر رہے۔ کمرشل بینکوں کے خالص زرمبادلہ کے ذخائر 5.32 ارب ڈالر رہے۔

مرکزی بینک نے ذخائر میں اضافے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

بیان کے مطابق 13 ستمبر 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر اضافے سے 9 ہزار 509.6 ملین ڈالر ہوگئے۔

گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 30 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔

Comments

200 حروف