کاروبار اور معیشت

گنور گروپ پیٹرولیم سیکٹر میں سرمایہ کاری کا خواہاں

حکومت پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معروف عالمی کمپنی گنور گروپ نے ملک کے پیٹرولیم سیکٹر میں گہری...
شائع September 16, 2024

حکومت پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معروف عالمی کمپنی گنور گروپ نے ملک کے پیٹرولیم سیکٹر میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بیان پیر کے روز وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے ساتھ گنور گروپ کے چیئرمین ٹوربجورن ٹورنکوسٹ اور فرانسیسی توانائی کمپنی ٹوٹل انرجیز کے ریجنل نائب صدرمہمت سیلپوگلو کی ملاقات کے بعد سامنے آیا۔

حکومت پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گنور گروپ کے چیئرمین کا آمد پر استقبال کیا۔

چیئرمین گنور گروپ نے پاکستان کے پیٹرولیم سیکٹر میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ گنور گروپ کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

گزشتہ ماہ ٹوٹل انرجیز نے ٹوٹل پارکو پاکستان لمیٹڈ (ٹی پی پی ایل) میں اپنے 50 فیصد حصص گنور گروپ کو فروخت کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

فرانسیسی توانائی کمپنی نے اس وقت اپنے بیان میں کہا تھا کہ یہ لین دین مارکیٹنگ اور خدمات میں ٹوٹل انرجیز کی ”منتخب حکمت عملی“ کی عکاسی کرتا ہے ”ترقی اور منتقلی کے مواقع کے ساتھ بنیاد جغرافیہ پر مرکوز ہے“۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نیا ادارہ موجودہ ’ٹوٹل پارکو‘ برانڈ کے تحت اپنا ریٹیل کاروبار جاری رکھے گا اور ’ٹوٹل‘ برانڈ کے تحت لبریکنٹس کا کاروبار پاکستان میں پانچ سال تک جاری رکھے گا اور اپنے صارفین کی خدمت جاری رکھے گا۔

Comments

200 حروف