ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 2024 میں پاکستان نے ملائیشیا کیخلاف اپنا میچ 2-2 گول سے برابر کرکے اپنی مہم کا آغاز کیا ہے۔

پاکستان نے دوسرے کوارٹر میں سفیان خان کے گول کی بدولت برتری حاصل کرتے ہوئے مضبوط آغاز کیا۔

ندیم احمد نے تیسرے کوارٹر میں ایک اور گول کر کے برتری دگنی کر دی۔ تاہم ملائشیا نے اس کے چند منٹ بعد ہی پینلٹی کارنر پر گول کرکے میچ میں واپسی کی۔

گرین شرٹس نے اختتامی لمحات تک 1 گول کی برتری برقرار رکھی تاہم کھیل کے آخری لمحات میں ایمن روزمی کے گول نے اسکور 2-2 سے برابر کردیا۔

یہ دن کا دوسرا میچ تھا۔ اس سے قبل جنوبی کوریا اور جاپان کے درمیان افتتاحی میچ 5-5 سے برابر رہا تھا۔

دن کے تیسرے میچ میں بھارت نے چین کو 0-3 سے شکست دے کر ٹائٹل کا دفاع شروع کیا۔

پاکستان اپنے اگلے میچز میں بالترتیب 9، 11، 12 اور 14 ستمبر کو جنوبی کوریا، جاپان، چین اور بھارت سے مقابلہ کرے گا۔

Comments

200 حروف