چکوال اسپننگ (کلاؤڈ) نے حصص کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود خفیہ طور پر تجارت کرنے کی رپورٹس کی تردید کردی
چکوال اسپننگ ملز لمیٹڈ (کلاؤڈ) نے دعویٰ کیا ہے کہ کمپنی کی انتظامیہ کے بعض سرمایہ کاروں کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں کو خفیہ رکھنے میں ملوث ہونے کی اطلاعات درست نہیں۔
کمپنی نے بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ایک نوٹس میں ان خبروں کی بھی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ اس نے اپنی نئی ٹیکنالوجی سیٹ اپ کے بارے میں تمام مادی معلومات ظاہر نہیں کیں۔
خیال رہے کہ سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے 21 دسمبر 2023 سے 12 اگست 2024 تک کے جائزے کے دوران چکوال اسپننگ ملز لمیٹڈ (پی ایس ایکس: کلاؤڈ) کے حصص میں ایک سرمایہ کار کی تجارتی سرگرمی کو غیر معمولی اور مشکوک قرار دیا تھا۔ اس نے یہ بھی کہا کہ وہ کمپنی کے حصص میں غیر معمولی تجارتی سرگرمی کی تحقیقات کرے گا جس کے سبب گزشتہ برس یا اس کے قریب قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اگست 2023 کے اختتام پر حصص کی قیمت 1.3 روپے کے آس پاس منڈلا رہی تھی اور ایک سال میں 168 روپے تک پہنچ گئی۔ تحقیقات کی رپورٹس کے بعد اس میں گراوٹ آئی لیکن بدھ کو حصص کی قیمت ایک بار پھر بڑھ کر 117.74 روپے پر بند ہوئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بغیر کسی ثبوت کے اور صرف مارکیٹ کے فیصلوں کی بنیاد پر رابطہ قائم کرنا انتہائی مایوس کن ہے۔
کمپنی نئے کمپنی سرٹیفکیٹ کے اجراء کے لئے ایس ای سی پی سی آر او لاہور آفس سے ریگولیٹری منظوری کا انتظار کر رہی ہے تاکہ کمپنی فوری طور پر ٹیکنالوجی کا کاروبار شروع کرسکے۔
کمپنی نے 23 اگست 2024 کو لسٹڈ کمپنیز کمپلائنس ڈپارٹمنٹ آر اے ڈی کو لکھا گیا خط بھی شیئر کیا جس میں بتایا گیا تھا کہ ایس ای سی پی نے تمام دستاویزات کے باوجود 7 اگست 2024 کو ادائیگی شدہ چالان کے ساتھ کمپنی سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اس وجہ سے کمپنی ہواوے اور ڈیل ٹیکنالوجیز سے پارٹنرشپ سرٹیفکیٹ کا انتظار کر رہی ہے۔
اپنے خط میں کلاؤڈ نے کہا کہ کمپنی اپنی بحالی کے لیے تمام کوششیں کر رہی ہے کیونکہ اسے ماضی میں بھاری کاروباری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اسے اپنا آپریشن بند کرنے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔
نوٹس میں بتایا گیا کہ کمپنی کو دوبارہ کاروباری آپریشن کی راہ پر ڈالنے کیلئے ضم ہونے کے موقع کی تلاش تھی لیکن طے شدہ مدت میں انضمام نہ ہونے کے سبب یہ معاملہ معطل کردیا گیا۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز نے حکومت کی جانب سے نئے اور جدید اقدامات کے تحت وسیع ہوتے آئی ٹی سیکٹر میں زبردست امکانات کا ادارک کیا اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا۔
لیٹر کے مطابق چکوال اسپننگ ملز نے پھر فیصلہ کیا کہ اس کا نام تبدیل کرکے کوانٹم کلاؤڈز اینڈ اے آئی ٹیکنالوجیز لمیٹڈ رکھا جائے، جو کہ پاکستان کی پہلی ملٹی کلاؤڈ کمپنی ہے اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ نئے مقاصد اور کاروباری اصول کے تحت کام کرے گی۔
کمپنی پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان میں کلاؤڈ ڈیٹا سینٹرز قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ کوانٹم کلاؤڈ پاکستان کا واحد ملٹی کلاؤڈ ہوگا۔
Comments