پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ ابتدائی اندازے کے مطابق وفاقی حکومت 16 اگست 2024 کو اگلے پندرہ روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی پر غور کر رہی ہے۔

مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی قیمتوں میں بھی بالترتیب 7 روپے 16 پیسے اور 4 روپے 49 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

ان ایڈجسٹمنٹس کے نتیجے میں پیٹرول کی قیمت 269.43 روپے سے کم ہو کر 261.07 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 272.77 روپے سے کم ہو کر 265.07 روپے فی لیٹر، مٹی کا تیل 177.39 روپے سے کم ہو کر 170.23 روپے اور ایل ڈی او کی قیمت 160.53 روپے سے کم ہو کر 156.04 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔

یہ تخمینہ پیٹرولیم مصنوعات پر عائد موجودہ ٹیکسوں پر مبنی ہے۔

مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی حد 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹر کر دی تھی۔ تاہم لیوی اب تک 60 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) قیمتوں میں تبدیلی سے متعلق اپنی سفارشات 15 اگست کو غور کے لیے وفاقی حکومت کو ارسال کرے گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف