کاروبار اور معیشت

حکومتی پابندیوں سے اربوں روپے کے نقصان کا سامنا، پاک سوزوکی نے پلانٹ بند کردیا

پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے جمعرات کو کہا کہ اس نے اپنا پلانٹ بند کر دیا ہے کیونکہ حکومت کی جانب سے سی کے ڈی کٹس...
شائع August 8, 2024

پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے جمعرات کو بتایا ہے کہ اس نے اپنا پلانٹ بند کردیا ہے کیوں کہ حکومت نے بندرگاہ پر موجود سی کے ڈی کٹس جاری کرنے سے انکار کیا ہے جس کے نتیجے میں اس پر اربوں روپے کے ڈیمریج اور ڈیٹنشن چارجز عائد کیے جارہے ہیں۔

پاک سوزوکی کے ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز شفیق احمد شیخ نے کہا کہ سی کے ڈی کٹس 45 دنوں سے بندرگاہ پر پڑی ہیں جس سے پیداوار میں خلل پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بھی پیداوار اور فروخت نہ ہونے کی وجہ سے کوئی ٹیکس اور ڈیوٹیز وصول نہیں کر رہی ہے۔

انڈسٹری نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ آٹو پالیسی 2021-26 پر عمل کرے بصورت دیگر نئے سرمایہ کار نہیں آئیں گے اور موجودہ سرمایہ کاروں کو بھی نازک صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تاہم انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) کے ایک عہدیدار نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ یہ مسئلہ اس لیے پیدا ہوا کیونکہ پاک سوزوکی اس وقت ’ سیفٹی ریگولیشنز کی تعمیل نہیں کر رہی۔

Comments

200 حروف