تہران میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد قطر جمعے کو ان کی آخری رسومات منعقد کرنے والا ہے، اس حملے کا الزام اسرائیل پر لگایا گیا ہے جس سے علاقائی کشیدگی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
فلسطینی مسلح گروپ کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ حماس کے سیاسی دفتر کے دیگر ارکان کے ساتھ دوحہ میں مقیم تھے۔
انہیں قطری دارالحکومت کے شمال میں لوسیل کے ایک قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا، نماز جنازہ امام محمد بن عبدالوہاب مسجد میں ادا کی جائے گی، جو کہ گیس سے مالا مال علاقہ ہے۔
ان کے قتل نے بدلہ لینے کے اعلانات اور متعدد واقعات نے علاقائی کشیدگی کو ہوا دی ہے۔
حماس نے کہا ہے کہ ”عرب اور اسلامی رہنما“ کے ساتھ ساتھ دیگر فلسطینی دھڑوں کے نمائندے اور عوام کے ارکان بھی ان تقریبات میں شرکت کریں گے۔
ایران کے پاسداران انقلاب نے بتایا تھا بدھ کو علی الصبح تہران میں ان کی رہائش گاہ پر ہونے والے حملے میں اسماعیل ہنیہ اور ایک محافظ شہید ہوئے تھے۔
وہ منگل کو صدر مسعود پیزشکیان کی حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران گئے تھے۔
حماس، ایران اور دیگر کی طرف سے اس حملے کا الزام لگانے پر اسرائیل نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
حماس کے رہنما کا قتل اسرائیل کی جانب سے بیروت کے ایک جنوبی مضافاتی علاقے پر حملے کے چند گھنٹے بعد ہوا، جس میں حماس کے اتحادی لبنانی گروپ حزب اللہ کے فوجی کمانڈر فواد شکر کو ہلاک کر دیا گیا۔
تہران میں جمعرات کے روز، سوگواروں کے ہجوم نے اسماعیل ہنیہ کے لیے ایک عوامی جنازے کی تقریب کے دوران ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے نماز کی امامت کی، اس سے قبل ان کے قتل پر ”سخت سزا“ کی دھمکی دی تھی۔
Comments