حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ محمد دیف گزشتہ ماہ غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے ہیں، اسرائیلی فوج نے جمعرات کو تصدیق کی ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 13 جولائی 2024 کو لڑاکا طیاروں نے خان یونس کے علاقے میں حملہ کیا اور انٹیلی جنس کے جائزے کے بعد اس بات کی تصدیق کی جا سکتی ہے کہ محمد دیف اس حملے میں مارا گیا۔

حماس نے فوری طور پر اسرائیلی اعلان پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا ، یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا جب حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کے جنازے کے لئے تہران میں لوگ جمع تھے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ دیف 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر حماس کے حملے کے ماسٹر مائنڈز میں سے ایک تھا۔

حماس کی سب سے زیادہ طاقتور شخصیات میں سے ایک، دیف نے 30 سالوں میں گروپ کی صفوں میں مضبوط پوزیشن حاصل کی، انہوں نے سرنگوں کے اپنے نیٹ ورک اور بم بنانے کی مہارت کو فروغ دیا۔

وہ کئی دہائیوں سے اسرائیل کے مطلوب ترین افراد کی فہرست میں سرفہرست رہے اور خود کش حملوں میں درجنوں اسرائیلیوں کی ہلاکت کے ذمہ دار ہیں۔

Comments

200 حروف