باخبر ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ وزارت نجکاری نے نجکاری سے متعلق سرگرمیوں کے لئے 8.169 بلین روپے کا بجٹ طلب کیا ہے جس میں مختلف ٹرانزیکشنز کے لئے مالیاتی مشیروں کی خدمات حاصل کرنا بھی شامل ہے۔

نجکاری کمیشن آرڈیننس کی دفعہ 14 (1) (اے) یعنی وفاقی حکومت کی گرانٹس کے تحت ملازمین سے متعلق اخراجات (ای آر ای) اور آپریٹنگ اخراجات کو پورا کرنے کے لئے وفاقی حکومت سے گرانٹ کے لئے باقاعدگی سے اپنے سالانہ بجٹ تخمینے فنانس ڈویژن کو پیش کرتا ہے۔

مالی سال 24-2023 کے لیے بجٹ میں 17 کروڑ 10 لاکھ روپے مختص کیے گئے تھے جبکہ مالی سال 25-2024 میں نجکاری کمیشن کے لیے 15 کروڑ 30 لاکھ روپے کی رقم وزارت نجکاری کے بجٹ سے مختص کی گئی ہے۔

نجکاری فنڈ سے ملنے والی سپلیمنٹری رقم وفاقی حکومت کی جانب سے ای آر ای میں وفاقی حکومت کی گرانٹس میں کمی، آپریٹنگ اخراجات اور نجکاری کے لین دین پر ہونے والے اخراجات بشمول فنانشل ایڈوائزری سروسز ایگریمنٹ (ایف اے ایس اے) فیس، کنسلٹنٹ کی تنخواہیں، پی سی بورڈ ممبران کی مراعات اور سہولیات اور دیگر آپریشنل اخراجات کو پورا کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ سی سی او پی نے جولائی 2023 میں آپریٹنگ اخراجات کے لیے 14 کروڑ 90 لاکھ روپے اور ایف اے اے اخراجات کے لیے 3 ارب 43 کروڑ 30 لاکھ روپے کی منظوری دی تھی جبکہ کابینہ نے 26 جولائی 2023 کو اس کی توثیق کی تھی۔

وزارت نجکاری کے مطابق وزارت نے مالی سال25-2024 کے بجٹ تخمینے نجکاری کمیشن کے محکموں/ حصوں کی مشاورت سے تیار کیے ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے 153 ملین روپے (ای آر ای کے لئے 100 ملین روپے اور آپریٹنگ اخراجات کے لئے 53 ملین روپے) کی رقم مختص کی گئی ہے جبکہ بجٹ میں 210 ملین روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

نجکاری فنڈ سے بی سپلیمنٹری کنٹری بیوشن: (i) آپریٹنگ اخراجات، 288 ملین روپے کا بجٹ ہے جس میں سے 100 ملین روپے کنسلٹنٹس کی تنخواہوں کے لئے ہیں، 7 نئے کنسلٹنٹس (جی ون میں 4 اور جی ٹو میں 3) کی خدمات اور ایم پی اسکیل 2023 کو اپنانا، ٹرانزیکشن سے متعلق مراعات / انعامات کے لئے 40 ملین روپے کی رقم، قانونی اخراجات کے لئے 24 ملین روپے، افسران اور عملہ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں کمی کو پورا کرنے کے لئے 31 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ۔ اور (ii) نجکاری پروگرام 29-2024 کے تحت نئی ٹرانزیکشنز کی توقع میں ایف اے ایس اے کے لئے 7.728 بلین روپے کی رقم کا بجٹ رکھا گیا ہے۔

7.728 ارب روپے میں سے 1.1210 ارب روپے پی آئی اے ٹرانزیکشنز کیلئے، روزویلٹ ٹرانزیکشنز کیلئیے 2.142 ارب روپے، ایچ بی سی ایل کیلئے 73 ملین روپے، ایف ڈبلیو بی کیلئے 32 ملین روپے، ایس آئی ایچ کیلئے 8 ملین روپے، ہنگامی حالات کیلئے 48 ملین روپے اور 4.214 ملین روپے کی نئی ٹرانزیکشنز (چار ڈسکوز، مالی سال 25-2024 میں 70 فیصد بجٹ اور زیڈ ٹی بی ایل) کے لیے نجکاری پروگرام کے تحت متوقع ہیں۔

پس منظر کی وضاحت کے بعد وزارت نجکاری نے مالی سال25-2024 کے لیے مجموعی طور پر 8.169 ارب روپے کی منظوری طلب کی ہے جس میں سے 8.016 ارب روپے آپریٹنگ اخراجات اور ایف اے ایس اے کے لیے ہوں گے جبکہ 153 ملین روپے ای آر ای، آپریٹنگ اخراجات کے لیے وفاقی حکومت سے گرانٹس ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ نجکاری کمیشن بورڈ نے 4 جولائی 2024 کو اپنے اجلاس میں مالی سال 25-2024 کے لئے نجکاری کمیشن کے لئے 8.169 ارب روپے کے تخمینے کی منظوری دی تھی، ذرائع نے مزید بتایا کہ اب آرڈیننس کے سیکشن 14 (2) کے تحت سال25-2024 کے نجکاری کمیشن کے بجٹ تخمینے کے لئے سی سی او پی کی منظوری طلب کی گئی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف