بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے باعث ہفتے کو پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 52 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 16 ہزار 478 روپے ہوگئی۔

جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت میں ہفتہ کے روز اضافہ ہوا۔ اے پی جی جے ایس اے کے مطابق دن کے دوران 13 ڈالر اضافے کے بعد قیمت فی اونس سونے کی قیمت 2،386 ڈالر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 860 روپے پر مستحکم رہی۔

گزشتہ ہفتے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 54 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

Comments

200 حروف