عالمی اور مقامی مارکیٹ میں جمعرات کو سونے کے نرخ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 60 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 2,470 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 5000 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 54 ہزار 400 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

اسی طرح دس گرام سونا 4 ہزار 287 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 17 ہزار 764 روپے پر جاپہنچا۔

یاد رہے کہ ہفتہ کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

واضح رہے کہ پیر کو سونے کے نرخ دستیاب نہیں تھے جبکہ محرم کی تعطیلات کے باعث منگل اور بدھ کو بازار بند رہے۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 2900 روپے پر مستحکم رہی ۔

یاد رہے کہ اپریل میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی سطح پر جاپہنچا تھا ۔

Comments

200 حروف