عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کے نرخ بڑھ گئے ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کے اضافے سے 2304 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر فی تولہ سونا 400 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 41 ہزار روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونا 343 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 6 ہزار 619 روپے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار 600 روپے ہوگئی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2850 روپے پربرقرار رہی۔

یاد رہے کہ اپریل میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا تھا ۔

Comments

200 حروف