مارکٹس

سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے اضافہ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کے نرخ میں اضافہ دیکھا گیا ۔ عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کے اضافے سے...
شائع June 24, 2024

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کے نرخ میں اضافہ دیکھا گیا ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کے اضافے سے 2328 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 500 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 42 ہزار روپے پرجاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونا 429 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 7 ہزار 476 روپے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ ہفتے کو فی تولہ سونا 1400 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے کا ہوگیا تھا ۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2850 روپے پربرقرار رہی۔

یاد رہے کہ اپریل میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا تھا ۔

Comments

200 حروف