پاکستان

غیر منقولہ جائیداد کی خرید وفروخت : منافع پر 15 فیصد فلیٹ ریٹ تجویز

فنانس بل 2024 میں یکم جولائی 2024 کو یا اس کے بعد حاصل کی گئی غیر منقولہ جائیداد کے تصرف سے حاصل ہونے والے منافع پر...
شائع June 24, 2024

فنانس بل 2024 میں یکم جولائی 2024 کو یا اس کے بعد حاصل کی گئی غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فرخت سے حاصل ہونے والے منافع پر 15 فیصد فلیٹ ریٹ تجویز کیا گیا ہے۔

غیر منقولہ جائیداد پر کیپٹل گین ٹیکس کی وضاحت کرتے ہوئے ایک ٹیکس ماہر نے کہا کہ غیر منقولہ جائیداد کی خرید وفروخت پر کیپٹل گین فی الحال ہولڈنگ مدت اور جائیداد کی کلاس (اوپن پلاٹس، تعمیر شدہ پراپرٹی اور فلیٹس) پر منحصر 15 فیصد تک مختلف شرح پر ٹیکس کے قابل ہے۔

مقررہ مدت کے بعد نمٹائی جانے والی غیر منقولہ جائیدادوں پر صفر فیصد ٹیکس عائد ہے۔ یکم جولائی 2024 سے پہلے حاصل کی گئی جائیدادوں کے لئے کیپٹل گین ٹیکس کے نظام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

یکم جولائی 2024 کو یا اس کے بعد اے ٹی ایل میں پیش ہونے والے افراد کی جانب سے حاصل کی گئی غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فرخت سے حاصل ہونے والے منافع پر 15 فیصد فلیٹ ریٹ کی تجویز دی گئی ہے۔

اے ٹی ایل میں شامل نہ ہونے والے افراد کے لئے کم از کم 15 فیصد ٹیکس کے ساتھ آمدنی پر ترقی پسند ٹیکس کی شرح تجویز کی گئی ہے۔

ٹیکس ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ یکم جولائی 2024 کو یا اس کے بعد حاصل کی جانے والی غیر منقولہ جائیدادوں پر کیپٹل گین پر 15 فیصد کی یکساں شرح تجویز کی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو افراد حصول اور تصفیے کی تاریخوں میں اے ٹی ایل میں شامل نہیں ہیں، ان کے لئے کیپٹل گین کو عام آمدنی کے طور پر ٹیکس لگانے کی تجویز ہے جو کم از کم 15 فیصد ٹیکس کی شرح سے مشروط ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف