مارکٹس

روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

انٹر بینک مارکیٹ میں منگل کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.05 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کاروبار کے اختتام پر...
شائع June 11, 2024

انٹر بینک مارکیٹ میں منگل کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.05 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے اختتام پر روپے کے مقابلے ڈالر 13 پیسے کے اضافے سے 278.50 روپے پر جاپہنچا۔

یاد رہے کہ پیر کو روپیہ 9 پیسے کی گراوٹ کے بعد 278.37 روپے بند ہوا تھا۔

علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 18 پیسے کے اضافے سے 280.33 روپے پرجاپہنچا۔

روپے کے مقابلے یورو 29 پیسے کے اضافے سے 299.30 روپے پر بند ہوا۔

یو اے ای درہم کے مقابلے میں ڈالر 8 پیسے اضافے سے 75.87 روپے کا ہوگیا۔

سعودی ریال 29 پیسے اضافے سے73.80 روپے پرجاپہنچا

حالیہ ہفتوں میں ڈالر کے مقابلے میں ملکی کرنسی بڑی حد تک 277 سے 279 روپے کی سطح پر رہی ہے جس کی وجہ آئی ایم ایف سے طویل اور بڑے پروگرام کے حصول کے منصوبے پر پاکستان کی پیش قدمی ہے۔

دریں اثنا اہم پیش رفت کے طور پراسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے پیر کو بنیادی شرح سود (بی پی ایس) کو 150 بیسس پوائنٹس (بی پی ایس) کم کرکے 20.5 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا، جس کا اطلاق 11 جون 2024 سے ہوگا۔

مانیٹری پالیسی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ فروری کے بعد سے افراط زر میں نمایاں کمی توقعات کے عین مطابق تھی، لیکن مئی کا مہینہ اندازوں سے بھی بہتر تھا۔

یہ چار سال میں بنیادی شرح سود میں پہلی کمی ہے۔ آخری بار مرکزی بینک نے جون 2020 میں کورونا وائرس کے دوران شرح سود میں کمی کی تھی۔ اس کے بعد سے یہ آہستہ آہستہ 7 فیصد سے بڑھ کر 22 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی سطح پر امریکی ڈالر یورو کے مقابلے میں ایک ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا اور منگل کو ین کے مقابلے میں ایک ہفتے کی بلند ترین سطح پرتھا کیونکہ تاجر امریکی افراط زر کے اہم اعداد و شمار اور اگلے روز فیڈرل ریزرو کی شرح سود کی تازہ پیش گوئیوں کے لئے تیار تھے۔

گزشتہ ہفتے کے آخر میں حیرت انگیز طور پر مستحکم مقامی ملازمتوں کے اعداد و شمار کے بعد امریکی کرنسی کی قدر میں اضافہ ہوا۔

یورو، ین اور چار دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں کرنسی کی پیمائش کرنے والا امریکی ڈالر انڈیکس 14 مئی کے بعد پہلی بار پیر کو 105.39 تک پہنچنے کے بعد 105.16 پر بند ہوا۔

Comments

200 حروف