حکومت نے پانچ سالہ منصوبہ (2024-2029) تیار کرلیا ہے جسے منظوری کے لیے آج وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق این ای سی 13 ویں پانچ سالہ منصوبہ (2024-29) کے سماجی و اقتصادی مقاصد کے حوالے سے وزارت منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات کی تجویز پر غور کرے گا۔

یہ منصوبہ طویل مدتی اقتصادی منصوبہ بندی کے لیے تیار کیا گیا ہے جسے آئندہ مالی سال (2024-25) کے بجٹ کے ساتھ منظور کیا جائے گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کی منظوری آج ہونے والے این ای سی اجلاس کے ایجنڈے میں بھی شامل ہے۔

اہم معاشی اشاریے پانچ سالہ منصوبے کے تحت طے کیے جائیں گے، میکرو اکنامک فریم ورک، ادائیگیوں کا توازن، ترقیاتی اخراجات، خوراک اور زراعت، آبادی، غربت اور گورننس اصلاحات پانچ سالہ منصوبے کا حصہ ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف