پاکستان

چینی صدر کی دعوت پر وزیر اعظم شہباز شریف کا تاریخی ٹیرا کوٹا وارئیر میوزیم کا دورہ

وزیراعظم اور وفد کو تاریخی ورثے کے تحفظ ، بحالی اور سیاحت کے فروغ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
شائع June 8, 2024

اے پی پی کی خبر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد نے ہفتہ کو تاریخی اہمیت کے حامل ٹیراکوٹا واریرز میوزیم کا دورہ کیا۔

یہ دورہ چینی صدر شی جن پنگ کی طرف سے وزیر اعظم کو اپنے آبائی شہر ژیان میں میوزیم کا دورہ کرنے کی دعوت کا حصہ تھا۔

دورے کے دوران وزیراعظم اور وفد کو تاریخی ورثے کے تحفظ ، بحالی اور سیاحت کے فروغ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف، جو چین کے 5 روزہ سرکاری دورے پر ہیں، نے میوزیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور چین کے قدیم ورثے کی خوبصورتی اور چینی کاریگروں کی مہارت کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ عظیم قومیں چینیوں کی طرح اپنے تاریخی اثاثوں کی حفاظت اور دیکھ بھال کرتی ہیں، 200 قبل مسیح کے چینی کاریگروں کی مہارت قابل تعریف ہے۔

وزیراعظم نے تاریخی مقام کے تحفظ اور بحالی میں چینی حکومت کی کوششوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان تاریخی اور ثقافتی ورثے سے بھی مالا مال ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے تاریخی مقامات کو سیاحتی مقامات کے طور پر بحال کرے گی اور اسے فروغ دے گی۔

انہوں نے میوزیم کے دورے کی دعوت پر صدر شی جن پنگ کو بھی شکریہ ادا کیا۔

وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، محمد اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، ڈاکٹر مصدق ملک، سردار اویس خان لغاری اور رانا تنویر حسین بھی دورے کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

Comments

200 حروف