بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایکسٹینڈیڈ فنڈ فیسلیٹی پروگرام (ای ایف ایف) یعنی نئے قرضے کے سلسلے میں پاکستان کے اپنے تیار کردہ پروگرام کی معاونت کرے گا۔

آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونی کیشن جولی کوزیک نے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ میں بتایا کہ نئے ای ایف ایف کے لیے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

جولی کوزیک نے میڈیا پرسنز کو بتایا کہ ہم نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا۔ آئی ایم ایف کی ٹیم 13 سے 23 مئی تک پاکستان میں رہی۔ اسٹاف لیول سمجھوتے تک پہنچنے کے لیے بات چیت میں نمایاں پیش رفت ہوئی۔ یہ بات چیت پاکستان کے اپنے تیار کردہ پروگرام کے حوالے سے تھی۔ یہ بات چیت ورچوئل تھی اور اب بھی ہو رہی ہے۔

Comments

200 حروف