ملک میں جمعہ کو سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور قیمتیں گزشتہ روز والی ہی برقرار ہیں۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 2,362 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا ۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2 لاکھ 43 ہزار روپے پر مستحکم رہا ۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 8 ہزار 333 روپے پر برقرار رہی۔

یاد رہے کہ جمعرات کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2ہزار 400 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2800 روپے پر مستحکم رہی۔

اپریل میں مقامی صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

Comments

200 حروف