دفتر خارجہ نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کے دفاتر سے متنازع سائفر کی کاپیاں واپس حاصل کرلی ہیں جو اس سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان نے ان کے ساتھ شیئر کی تھیں۔

باخبر ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ دفتر خارجہ نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کے دفاتر سے درخواست کی تھی کہ ان خفیہ دستاویزات کے سیکیورٹی پروٹوکول کو مدنظر رکھتے ہوئے سائفر کی کاپیاں واپس بھیج دیں۔

اگست 2023 میں، دفتر خارجہ نے خفیہ دستاویز کے مزید سیاسی استعمال کو روکنے کے لیے سائفر کی کاپیاں واپس کرنے کے بارے میں دونوں دفاتر کو خط لکھا تھا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے سائفر کی کاپیاں ریکارڈ کے لیے دونوں دفاتر کے ساتھ شیئر کی تھیں، اور امریکی سفارت کار ڈونلڈ لو کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ یہ ایک غیر ملکی طاقت کی جانب سے ان کی حکومت کے خلاف مبینہ سازش کا ثبوت ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف