پاکستان
وزیراعظم کی سربراہی میں اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل دیدی گئی
- کونسل میں جہانگیر خان ترین، ثاقب شیرازی، شہزاد سلیم، مصدق ذوالقرنین، ڈاکٹر اعجاز نبی، آصف پیر، زید بشیر اور سلمان احمد شامل
وزیر اعظم شہباز شریف نے 9 رکنی اقتصادی مشاورتی کونسل (ای اے سی) تشکیل دے دی ہے۔
فنانس ڈویژن اکنامک ایڈوائزر ونگ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے فوری طور پر اور تاحکم ثانی ای اے سی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ای اے سی میں جہانگیر خان ترین، ثاقب ایچ شیرازی، شہزاد سلیم، مصدق ذوالقرنین، ڈاکٹر اعجاز نبی، آصف پیر، زید بشیر اور سلمان احمد شامل ہیں۔
ای اے سی کی سربراہی وزیر اعظم کریں گے جو کسی بھی وقت اس کا اجلاس طلب کریں گے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024
Comments
Comments are closed.