سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے 115.458 ارب روپے کی لاگت کے 10 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے جس میں سے 17.297 ارب روپے کی لاگت کے 8 منصوبے سی ڈی ڈبلیو پی کے فورم نے منظور کیے اور 2 منصوبے جن کی لاگت 98.161 ارب ہے قومی اقتصادی کونسل(ایکنک) کو بھیجنے کی سفارش کی گئی۔

سی ڈی ڈبلیو پی نے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان کی صدارت میں ملاقات کی ۔ اجلاس میں سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی اویس منظور سمرا، پلاننگ کمیشن کے ممبران، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی کامران رحمان کے علاوہ وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ایجنڈے میں زراعت و خوراک، توانائی، گورننس، صحت، اعلیٰ تعلیم، فزیکل پلاننگ اور ہاؤسنگ، سائنس و ٹیکنالوجی، ٹرانسپورٹ و کمیونی کیشن، آبی وسائل، تعلیم، توانائی کی حکمرانی اور صنعت و تجارت کے شعبوں کے منصوبے شامل تھے۔

اجلاس میں زراعت و خوراک کے شعبے سے متعلق ایک منصوبہ سندھ لائیو اسٹاک اینڈ ایکواکلچر ڈیولپمنٹ جسکی لاگت 38.36 ارب تھی اسکو منظوری کے لیے ایکنک کو بھیج دیا گیا۔ اس منصوبے کا مقصد سندھ میں مویشیوں اور آبی زراعت کے شعبوں کی مسابقت، شمولیت، موسمیاتی لچک اور پائیداری کو بڑھانا ہے۔

اجلاس میں توانائی شعبے سے متعلق اسلام آباد ویسٹ سب اسٹیشن (نظرثانی شدہ) منصوبہ جس کی مالیت 59,801 ملین ہے اس پر مزید غور اور منظوری کے لئے ایکنک کو بھیج دیا گیا۔ اس منصوبے کو این ٹی ڈی سی کی اپنی ایکوٹی کے ساتھ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ماڈرنائزیشن پروجیکٹ فیز-I کے حصے کے طور پر ورلڈ بینک کی طرف سے فنڈ فراہم کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

اس کا مقصد اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے تحت علاقوں میں بجلی کی بڑھتی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اسلام آباد ویسٹ میں ایک سب اسٹیشن قائم کرنا ہے جس کے ساتھ متعلقہ ٹرانسمیشن لائنیں بھی ہیں ۔ مزید برآں، گرڈ اسٹیشن مختلف ذرائع سے بجلی کی تقسیم بشمول سوکی کناری، تربیلا 5ویں توسیع اور داسو ہائیڈرو الیکٹرک پاور پراجیکٹس کو قومی گرڈ تک پہنچانے میں سہولت فراہم کرے گا۔

اجلاس میں گورننس سیکٹر سے متعلق دو ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی ۔ فورم کی جانب سے 2.48ارب کی لاگت سے مارڈرنائزیشن اینڈ اپ گریڈیشن آف پاکستان منٹ فیز کی منظوری دی گئی۔منصوبے کی کفالت اور عمل درآمد کرنے والا ادارہ فنانس ڈویژن ہو گا۔

ملاقات کے دوران فزیکل پلاننگ اور ہاؤسنگ سیکٹر سے متعلق پانچ منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ سی ڈی ڈبلیو پی نے 3.277 ارب روپے مالیت کے اسمارٹ انوائرمنٹل سینی ٹیشن سسٹم اینڈ لینڈ فل پروجیکٹ - گوادر (نظرثانی شدہ) کی منظوری دی تھی۔

فزیکل پلاننگ اور ہاؤسنگ کے اسی سیکٹر میں دوسرا پروجیکٹ بابو صابو، لاہور میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر کے لیے پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ ہے جس کی لاگت 78.492 ملین روپے تھی۔ اس کے بعد، 4238.850 ملین روپے کا پراجیکٹ لاہور اور فیصل آباد واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسیز، پنجاب کی کارکردگی میں بہتری کے لیے کیپیسٹی بلڈنگ پروجیکٹ پیش کیا گیا اور اس کی منظوری دی گئی۔

مزید برآں ایک اور منصوبہ بلوچستان میں 2022 کے بعد کے سیلاب کی تعمیر نو پر توجہ مرکوز کرتا ہے جس میں 2,800 ملین روپے کی لاگت کے ساتھ بلوچستان میں لچک بڑھانے اور زندگی میں تنوع پر توجہ دی گئی۔

ایک اور پراجیکٹ کنسٹرکشن آف آڈٹ ہاؤس، لاہور کی مالیت 1,528.931 ملین روپے تھی جس کی بھی فورم نے مکمل غور و خوض کے بعد منظوری دی۔

اجلاس میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے سے متعلق ایک پراجیکٹ پیش کیا گیا، جس کا نام ریجنل نیوکلیئر سیفٹی انسپکٹوریٹ لاہور (نظرثانی شدہ) میں 515 ملین روپے کی لاگت کا ہے کو تفصیلی بحث کے بعد منظور کیا گیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف