وزارت تجارت (ایم او سی) مبینہ طور پر وزارت دفاعی پیداوار (ایم او ڈی پی) کے زیر اہتمام آئیڈیاز 2024 کے لیے سبسٹڈی میں توسیع کے بارے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہے، وزارت تجارت کا کہناہے کہ وہ جگہ کی بکنگ اور مقامی مینوفیکچررز کی جانب سے مصنوعات کی نمائش کیلئے 100 فیصد سبسٹڈی مختص کرنے کی تجویز کی حمایت نہیں کرتی۔ یہ بات بزنس ریکارڈر کو معاملے سےباخبر ذرائع نے بتائی، جس کا کہناہے کہ وزارت دفاع کے بجٹ میں اس طرح کی کوئی بھی رقم مختص نہیں کی گئی ہے۔
وزارت تجارت کے مطابق ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (ای ڈی ایف) ایکٹ کی شق کے تناظر میں اس کے بورڈ کو منصوبے کی فزیبلٹی اور برآمد کنندگان، تجارتی فروغ کے دفاتر او تجارتی اداروں کی برآمدات کو فروغ دینے کی ضروریات کی بنیاد پر اخراجات سے متعلق مکمل اختیار حاصل ہے۔
ای ڈی ایف بورڈ نے دسمبر 2016 میں منعقدہ اپنی 74ویں میٹنگ میں آئیڈیاز کے لیے 70 ملین روپے کے فنڈز کی منظوری دی، جو کہ وزارت دفاعی پیداوار کی طرف سے اس وعدے سے مشروط ہے کہ وہ مستقبل میں مالی مدد کے لیے ای ڈی ایف بورڈ سے رجوع نہیں کرے گا۔ تاہم، فنڈز جاری نہیں کیے گئے کیونکہ وزارت دفاعی پیداوار نے کوئی تحریری بیان جمع نہیں کروایا اور بورڈ سے اس شرط کو ختم کرنے کی درخواست کی۔
جیسا کہ وزارت تجارت کے ذریعے ذکر کیا گیا ہے، وازرت دفاعی پیدوار نے اگست 2023 میں ای ڈی ایف کو آئیڈیاز-2024 کے لیے مالی تعاون کی درخواست جمع کرائی تھی، جس میں پیش کردہ نرخوں کے علاوہ تفصیلات کا اشتراک کیا گیا تھا اور مقامی کاروباری اداروں کے لیے مختص جگہ کے لیے 50٪ سبسڈی کا حساب لگایا گیا تھا۔ ای ڈی ایف نے وزارت دفاعی پیدوار نے سے درخواست کی ہے کہ وہ مطلوبہ طریقہ کار/درخواست فارم کے مطابق تجویز جمع کرائیں۔ لہذا، نامکمل دستاویزات کی وجہ سے معاملہ ای ڈی ایف بورڈ کے سامنے پیش نہیں کیا گیا ہے۔
وزارت دفاعی پیداوار سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مکمل پروپوزل اور دستاویزات/معلومات ای ڈی ایف کو اس کے بورڈ کے ذریعے غور کرنے اور انڈرٹیکنگ کی شرط پر نظرثانی کے لیے پیش کرے۔
وزارت خزانہ نے پروپوزل میں شامل تجاویز سے اس شرط کے ساتھ اتفاق کیا کہ اضافی فنڈز کی مانگ کے بغیر دستیاب بجٹ سے مطلوبہ اخراجات کیے جاسکتے ہیں۔
وزارت دفاعی پیداوار کی تجویز کے مطابق، 12ویں بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار (آئیڈیاز-2024)، جو ایک دو سالہ تقریب ہے، ایم او ڈی پی کے زیراہتمام ایکسپو سینٹر، کراچی میں 19 سے 22 نومبر 2024 تک منعقد ہونا ہے۔ ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (ڈی ای پی او)، ایم او ڈی پی کا ایک ایگزیکٹیو ڈیپارٹمنٹ، آئیڈیاز کے انتظام کرنے کا ذمہ دار ہے۔
وزارت دفاعی پیداوار کے مطابق آئیڈیاز کو دنیا کی صف اول کی بین الاقوامی دفاعی نمائشوں میں سے ایک کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ آئیڈیاز کو کامیاب بنانے میں حکومت پاکستان کی ہر طرح کی حمایت اہم ہے۔ آئیڈیاز-2022 کے کامیاب انعقاد نے پاکستان کی دفاعی صنعتی صلاحیت کو پیش کرنے میں بہت مدد کی جس میں 532 (318 غیر ملکی اور 218 مقامی) نمائش کنندگان اور 107 وفود نے شرکت کی۔ پاکستان نے آئیڈیاز 2022 میں 73 ممالک کی میزبانی کی۔ نمائش کنندگان، وفود اور دورے کرنے والوں کی تعداد میں گزشتہ برسوں میں اضافہ ہوا ہے۔
آئیڈیاز-2024 کے دعوت نامے دنیا بھر میں 100 سے زائد ممالک کے 300 سے زائد وفود اور بین الاقوامی دفاعی نمائش کنندگان تک پہنچائے جائیں گے۔ مدعو کیے گئے افراد کو کراچی کے فائیو اسٹار ہوٹلوں میں ٹھہرایا جائے گا، اور نجی شعبے کی شراکت میں خاطر خواہ اضافے کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
اس سے قبل آئیڈیاز کی سیکورٹی پاک فوج کی 5ویں کورکے ہیڈکوارٹر کراچی کے نگرانی میں کیے گئے تھے، جو کہ ملٹری، رینجرز اور دیگر قاون نافذ کرنے والے اداروں کو مربوط کرتی ہے جبکہ اس بار بھی یہ ذمہ داری ہیڈکوارٹر 5 کور کو دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ وزارت داخلہ، وزارت دفاع اور سندھ حکومت کو ہدایت کی جا سکتی ہے کہ وہ اپنی تمام سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں/ آلات کو آئیڈیاز-2024 کے لیے مناسب سیکورٹی اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے متحرک کریں۔ تمام بالواسطہ اخراجات متعلقہ سروسز/وزارتوں/اداروں کے متعلقہ سربراہوں کے تحت پورے کیے جائیں گے۔ اس مقصد کے لیے قومی خزانے پر فنڈز کا کوئی اضافی مطالبہ نہیں کیا جائے گا۔
وزارت دفاعی پیداوار نے اس بات پر زور دیا ہے کہ غیر ملکی/ تجارتی فرموں کے نمائندوں کی طرف سے نمائش کے مقاصد کے لیے درآمد کیے گئے آلات اور مشینری اگر وزارت تجارت یا وزارت خارجہ کے ذریعے درآمد کی جائے تو وہ ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے۔ اور یہ ماضی کے طرز عمل کے مطابق ایف بی آر سے پروموشنل مواد کے لیے ٹیکس سے خصوصی استثنیٰ درکار ہو گا۔
ذرائع نے وزارت دفاعی پیداوار کے حوالے سے بتایا کہ اس کی تجویز میں آئیڈیاز 2024 کے دوران جگہ کی بکنگ اور اپنی مصنوعات کی نمائش کے لیے مقامی مینوفیکچررز کی بڑھ چڑھ کر شرکت کی حوصلہ افزائی اور سہولت فراہم کرنے کے لیے، وزارت تجارت کی طرف سے مطلوبہ سبسڈی کی 100% مختص رقم فراہم کی جا سکتی ہے۔
آئیڈیاز-2024 کی کامیابی کے لیے درج ذیل وزارتوں/ ایجنسیوں سے تعاون اور مدد کی ضرورت ہے، جس کے لیے ضروری ہدایات وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کی جانی ہیں: (i) وزارت دفاع (ii) وزارت خزانہ (iii) وزارت داخلہ (iv) وزارت تجارت (v) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (vi) وزارت خارجہ امور (vii) وزارت اطلاعات، نشریات اور قومی ورثہ (viii) وزارت صنعت و پیداوار (ix ) وزارت توانائی (پاور ڈویژن) (x) وزارت آبی وسائل (xi) وزارت مواصلات (xii) حکومت سندھ (کراچی انتظامیہ)۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے وزارت دفاعی پیداوار کی تجویز کو دیکھا اور فنانس ڈویژن کے خیالات کے مطابق آئیڈیاز 2024 کے انعقاد کی منظوری دی۔ دفاع، داخلہ اور حکومت سندھ کی وزارتیں آئیڈیاز-2024 کی حفاظت/سیکورٹی کو یقینی بنائیں گی اور وزارتیں/ایجنسیاں ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے تعاون اور مدد فراہم کریں گی۔ وزیر اعظم نے مزید ہدایت کی ہے کہ وزارت دفاعی پیدوار مقامی اداروں کے لیے مختص جگہ کے لیے سبسڈی کے حوالے سے کامرس ڈویژن کے ای ڈی ایف کو ایک علیحدہ کیس بھیجی گی۔
Comments
Comments are closed.