دوسرا ٹیسٹ: جوریل کی نصف سنچری بھی بھارت کو مشکلات سے نہ نکال سکی، نیوزی لینڈ کی برتری مستحکم
- نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں کھیل کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنا لیے، اوپنر ڈیون کونوے نے اہم 51 رنز کی اننگز کھیلی، اس سے قبل بھارتی بلے باز دھرو جوریل نے مزاحمت کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی
نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی مجموعی برتری 243 رنز تک پہنچا دی، جس سے مہمان ٹیم کے لیے شکست سے بچنا مشکل ہوگیا ہے۔
اتوار کو ہیگلے اوول میں کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنالیے تھے۔
اوپنر ڈیون کونوے نے 51 رنز بنائے، جبکہ راچن رویندرا 46 اور ڈیرل مچل 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے۔
اس سے قبل بھارتی بلے باز دھرو جوریل نے 88 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور 246 تک پہنچایا۔ بھارت نے دوسرے روز 6 وکٹوں پر 116 رنز بنائے تھے۔
جسپریت بمراہ نے دوسری اننگز میں کپتان ٹام لیتھم اور ہنری نکولس کو آؤٹ کیا، جبکہ واشنگٹن سندر نے کونوے کی وکٹ حاصل کی۔
نیوزی لینڈ کی برتری کے باوجود پانچویں روز بارش کا امکان میچ کے نتیجے پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب بھارتی فاسٹ بولر آکاش دیپ سر پر گیند لگنے کے باعث میچ سے باہر ہوگئے، ان کی جگہ پرسِدھ کرشنا نے لی۔


Comments