BR100 Decreased By (-0.3%)
BR30 Decreased By (-0.58%)
KSE100 Decreased By (-0.22%)
KSE30 Decreased By (-0.24%)
BAFL 59.88 Decreased By ▼ -0.56 (-0.93%)
BIPL 24.61 Decreased By ▼ -0.04 (-0.16%)
BOP 30.93 Decreased By ▼ -0.35 (-1.12%)
CNERGY 11.53 Decreased By ▼ -0.27 (-2.29%)
DFML 17.53 Decreased By ▼ -0.13 (-0.74%)
DGKC 201.24 Decreased By ▼ -1.66 (-0.82%)
FABL 92.97 Decreased By ▼ -0.63 (-0.67%)
FCCL 59.73 Decreased By ▼ -0.80 (-1.32%)
FFL 14.59 Decreased By ▼ -0.26 (-1.75%)
GGL 21.02 Decreased By ▼ -0.02 (-0.1%)
HBL 304.12 Increased By ▲ 0.10 (0.03%)
HUBC 212.01 Increased By ▲ 0.03 (0.01%)
HUMNL 8.14 Decreased By ▼ -0.04 (-0.49%)
KEL 5.99 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 25.21 Decreased By ▼ -0.37 (-1.45%)
MLCF 107.31 Decreased By ▼ -0.48 (-0.45%)
OGDC 310.02 Decreased By ▼ -0.33 (-0.11%)
PAEL 33.92 Decreased By ▼ -0.34 (-0.99%)
PIBTL 13.00 Decreased By ▼ -0.21 (-1.59%)
PIOC 282.96 Decreased By ▼ -0.89 (-0.31%)
PPL 222.19 Decreased By ▼ -0.81 (-0.36%)
PRL 79.98 Decreased By ▼ -1.89 (-2.31%)
SNGP 90.29 Decreased By ▼ -1.83 (-1.99%)
SSGC 25.52 Increased By ▲ 0.20 (0.79%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.18 (-2.31%)
TPLP 13.81 Increased By ▲ 0.16 (1.17%)
TRG 54.26 Increased By ▲ 0.13 (0.24%)
UNITY 8.32 Decreased By ▼ -0.10 (-1.19%)
WTL 1.18 Decreased By ▼ -0.04 (-3.28%)
کھیل

سری لنکا کیخلاف نوجوان بلے بازوں کی کارکردگی حوصلہ افزا، بہتری کیلئے مزید کام کرنا ہوگا، مائیک سمتھ

  • بابر اعظم اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں، ان کی کارکردگی میں بہتری کے آثار موجود ہیں، بیٹنگ کوچ
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مائیک سمتھ نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف نوجوان پاکستانی بلے بازوں کی کارکردگی انتہائی حوصلہ افزا رہی ہے، تاہم یہ اچھی پرفارمنس صرف ایک شروعات ہے اور کھلاڑیوں کو اپنی بیٹنگ میں مزید بہتری لانے کے لیے ابھی کافی کام کرنا ہوگا۔

مائیک سمتھ نے پی سی بی پوڈ کاسٹ کے پروگرام میں شرکت کے دوران پاکستانی بلے بازوں کی کارکردگی، ان کی تکنیک، صلاحیتوں اور مستقبل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

انہوں نے نوجوان بیٹر اذان اویس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور لارڈز ٹیسٹ میں جوفرا آرچر جیسے تیز رفتار بالر کے خلاف اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا۔ اذان اویس کی بیٹنگ میں اعتماد اور صلاحیت واضح طور پر نظر آئی۔

بیٹنگ کوچ کا کہنا تھا کہ طیب عارف جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرنا پسند کرتے ہیں جبکہ طحہ میں وکٹ پر وقت گزارنے اور طویل اننگز کھیلنے کی صلاحیت موجود ہے، کسی بھی ٹیم کے لیے یہ بہت ضروری ہوتا ہے کہ اس کے پاس مختلف انداز اور مہارتوں کے حامل بلے باز موجود ہوں تاکہ وہ میچ کی صورتحال کے مطابق اپنی حکمت عملی اختیار کرسکیں۔

مائیک سمتھ نے کہا کہ ٹیم کے تمام بلے باز بیٹنگ کے حوالے سے مزید سیکھنے اور اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے خواہش مند ہیں۔ کھلاڑیوں میں بہتر سے بہترین بننے کی صلاحیت موجود ہے، جو ایک اچھی ٹیم کی پہچان ہوتی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ اس جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے ہر کھلاڑی کی کارکردگی میں مزید نکھار پیدا کیا جائے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں اور ان کی کارکردگی میں بہتری کے آثار موجود ہیں۔ امید ہے کہ جلد ان کی محنت اچھے نتائج کی صورت میں سامنے آئے گی اور وہ بڑے سکورز بنانے میں بھی کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سلمان علی آغا نے انگلینڈ سیریز کے بعد اپنی بیٹنگ تکنیک میں معمولی تبدیلی کی ہے۔ کھلاڑیوں کی تکنیک اور کھیل کے انداز میں بہتری لانے کے لیے مختلف پہلوئوں پر کام کرنا ضروری ہوتا ہے اور سلمان علی آغا نے بھی اپنی بیٹنگ کو بہتر بنانے کے لیے تبدیلیاں کی ہیں۔

سعود شکیل کی بیٹنگ فارم پر گفتگو کرتے ہوئے کوچ نے کہا کہ وہ اس وقت بہت اچھی فارم میں ہیں اور مڈل آرڈر کے ورلڈ کلاس بلے باز ہیں۔

ان کی بیٹنگ میں تکنیکی مہارت اور مستقل مزاجی موجود ہے، جو ٹیم کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔نوجوان وکٹ کیپر بیٹر غازی غوری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں بھرپور خود اعتمادی کے ساتھ بیٹنگ کی۔ نوجوان کھلاڑیوں کی جانب سے اس طرح کا اعتماد اور صلاحیتوں کا اظہار مستقبل کے لیے مثبت اشارہ ہے۔ مائیک سمتھ نے کہا کہ ہماری کوشش صرف ماہر بلے باز تیار کرنا نہیں بلکہ بالرز کی بیٹنگ صلاحیتوں کو بھی بہتر بنانا ہے تاکہ وہ مشکل وقت میں اپنی بیٹنگ کے ذریعے ٹیم کے لیے قیمتی رنز بنا سکیں۔

جدید کرکٹ میں بالرز کا بیٹنگ میں کردار بھی بہت اہم ہوچکا ہے، اس لیے ہم اس شعبے پر بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ نوجوان بلے بازوں کی حالیہ کارکردگی خوش آئند ضرور ہے، لیکن ٹیم کی مجموعی بیٹنگ کو مزید مضبوط بنانے، کھلاڑیوں کی انفرادی صلاحیتوں کو نکھارنے اور مستقل مزاجی پیدا کرنے کے لیے کام جاری رکھنا ہوگا۔


Comments

200 حروف