BR100 Decreased By (-0.04%)
BR30 Decreased By (-0.05%)
KSE100 Decreased By (-0.05%)
KSE30 Decreased By (-0.05%)
BAFL 60.20 Decreased By ▼ -0.24 (-0.4%)
BIPL 24.56 Decreased By ▼ -0.09 (-0.37%)
BOP 31.20 Decreased By ▼ -0.08 (-0.26%)
CNERGY 11.80 No Change ▼ 0.00 (0%)
DFML 18.10 Increased By ▲ 0.44 (2.49%)
DGKC 201.50 Decreased By ▼ -1.40 (-0.69%)
FABL 93.90 Increased By ▲ 0.30 (0.32%)
FCCL 60.29 Decreased By ▼ -0.24 (-0.4%)
FFL 14.78 Decreased By ▼ -0.07 (-0.47%)
GGL 21.00 Decreased By ▼ -0.04 (-0.19%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -0.02 (-0.01%)
HUBC 212.00 Increased By ▲ 0.02 (0.01%)
HUMNL 8.12 Decreased By ▼ -0.06 (-0.73%)
KEL 6.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.17%)
LOTCHEM 25.47 Decreased By ▼ -0.11 (-0.43%)
MLCF 107.37 Decreased By ▼ -0.42 (-0.39%)
OGDC 310.16 Decreased By ▼ -0.19 (-0.06%)
PAEL 34.22 Decreased By ▼ -0.04 (-0.12%)
PIBTL 13.29 Increased By ▲ 0.08 (0.61%)
PIOC 282.50 Decreased By ▼ -1.35 (-0.48%)
PPL 222.90 Decreased By ▼ -0.10 (-0.04%)
PRL 82.37 Increased By ▲ 0.50 (0.61%)
SNGP 93.50 Increased By ▲ 1.38 (1.5%)
SSGC 26.06 Increased By ▲ 0.74 (2.92%)
TELE 7.65 Decreased By ▼ -0.14 (-1.8%)
TPLP 13.47 Decreased By ▼ -0.18 (-1.32%)
TRG 54.46 Increased By ▲ 0.33 (0.61%)
UNITY 8.40 Decreased By ▼ -0.02 (-0.24%)
WTL 1.20 Decreased By ▼ -0.02 (-1.64%)
اداریہ

سوشل میڈیا کی ضابطہ کاری

  • پیکا کے ترمیم شدہ قانونی ڈھانچے کے تحت نئی اتھارٹی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ریگولیٹ کرنے، غیر قانونی اور توہین آمیز مواد سے نمٹنے، پلیٹ فارمز کی رجسٹریشن کی نگرانی کرنے اور رہنما اصول و ہدایات جاری کرنے کا اختیار دیا گیا ہے
شائع اپ ڈیٹ

رواں سال کے آغاز میں سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام اور پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) میں ترامیم پاکستان کی بڑی حد تک غیر منظم ڈیجیٹل دنیا کو ضابطے میں لانے کی کوششوں میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہوئیں۔

یہ موضوع پائیدار ترقیاتی پالیسی ادارے (ایس ڈی پی آئی) کے زیر اہتمام حال ہی میں منعقدہ ’’سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور بعد از حقیقت کا دور‘‘ کے عنوان سے ایک سیمینار میں نمایاں طور پر زیرِ بحث آیا، جہاں وفاقی وزرا اور پالیسی ماہرین نے عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ان کے پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والے مواد کے حوالے سے جواب دہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

پیکا کے ترمیم شدہ قانونی ڈھانچے کے تحت نئی اتھارٹی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ریگولیٹ کرنے، غیر قانونی اور توہین آمیز مواد سے نمٹنے، پلیٹ فارمز کی رجسٹریشن کی نگرانی کرنے اور رہنما اصول و ہدایات جاری کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ یہ اتھارٹی خلاف ورزیوں پر کارروائی شروع کرسکتی ہے اور قواعد کی پابندی نہ کرنے والے پلیٹ فارمز کے خلاف اقدامات کرسکتی ہے۔

اس قانونی ڈھانچے میں جعلی معلومات کے خلاف شکایات وصول کرنے کا طریقہ کار بھی شامل ہے، جس کے تحت اتھارٹی کو 24 گھنٹوں کے اندر ایسے مواد کو ہٹانے یا اس تک رسائی روکنے کا حکم دینے کا اختیار حاصل ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، اوور دی ٹاپ (او ٹی ٹی) سروسز اور بڑے مواد تخلیق کاروں سے رجسٹریشن کی توقع کی جارہی ہے، جبکہ کمپنیوں کے لیے پاکستان میں مجاز نمائندے مقرر کرنا بھی ضروری ہوگا، تاکہ وہ شکایات اور قانونی درخواستوں کا جواب دے سکیں۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے زور دیا کہ آزادی اظہار کو چار سرخ لکیروں کی خلاف ورزی کا جواز نہیں بنایا جاسکتا۔ ان میں دہشت گردی، نفرت انگیز تقریر، تشدد پر اکسانا اور بچوں کا جنسی استحصال شامل ہیں۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ایسے مواد کی میزبانی کرنے پر جواب دہ ہونا چاہیے اور زیادہ مؤثر نگرانی یقینی بنانے کے لیے پلیٹ فارمز کی لازمی رجسٹریشن ضروری ہے۔ ان کا بنیادی مؤقف یہ تھا کہ آزادی اظہار ایسے مواد پھیلانے کا لائسنس نہیں بن سکتی جو عوامی تحفظ کے لیے خطرہ ہو، انتہا پسندی کو ہوا دے یا معاشرے کے کمزور طبقات کو خطرے میں ڈالے۔ ان خطرات سے نمٹنے کی ضرورت پر شاید ہی کوئی اختلاف کرے۔

روایتی میڈیا اپنی خامیوں کے باوجود، طویل عرصے سے ایک ایسے ضابطہ جاتی نظام کے تحت کام کرتا رہا ہے جس کی بنیاد پیشہ ورانہ اصولوں، ادارتی نگرانی اور حقائق کی جانچ کی توقعات پر قائم ہے۔ اس کے برعکس، سوشل میڈیا نے ابتدا میں معلومات کے حصول کا ایک متبادل راستہ فراہم کیا، خصوصاً ان افراد کے لیے جو ایسے نقطہ نظر جاننا چاہتے تھے جو مرکزی دھارے کے میڈیا میں موجود نہیں ہوتے، یا جو روایتی صحافت پر عائد پابندیوں سے مایوس تھے۔

تاہم وقت گزرنے کے ساتھ اس نسبتاً کھلے ماحول نے ان پلیٹ فارمز کا تاریک پہلو بھی نمایاں کردیا ہے۔ ان کی وسیع رسائی اور فوری ترسیل کی سہولت کو تیزی سے رائے عامہ میں ہیرا پھیری کرنے، سماجی تقسیم کو ہوا دینے، لوگوں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور کمزور طبقات کو ضرر پہنچانے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

پاکستان میں یہ خطرات خاص طور پر سنگین ہیں، کیونکہ ملک دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مسلسل چیلنجز سے نبرد آزما ہے، جبکہ بچوں کے حقوق کا تحفظ بھی ایک فوری ضرورت ہے۔

جیسا کہ محسن نقوی نے نشاندہی کی، انسداد دہشت گردی کے محکموں کی جانب سے کی گئی درخواستوں پر مبینہ طور پر پلیٹ فارمز نے صرف 47 فیصد کارروائی کی، جو اس بات کو واضح کرتا ہے کہ انہیں مؤثر جواب دہی کے بغیر کام کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ پاکستان اس معاملے میں تنہا نہیں ہے۔ یورپی یونین کا ڈیجیٹل سروسز ایکٹ بھی پلیٹ فارمز کو آن لائن خطرات کی نشاندہی اور ان میں کمی کے اقدامات کرنے کا پابند بناتا ہے۔ ان خطرات میں غیر قانونی مواد اور غلط معلومات کا پھیلاؤ شامل ہے۔ اس قانون کے تحت پلیٹ فارمز کو یہ بھی ظاہر کرنا ہوتا ہے کہ وہ مواد کی نگرانی کیسے کرتے ہیں اور ان کے تجویز کردہ مواد کے نظام کس طرح کام کرتے ہیں۔

ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے بجا طور پر کہا کہ عالمی سطح پر کام کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ مقامی سطح پر جواب دہی بھی ہونی چاہیے۔ پاکستانی صارفین بھی تحفظ، بروقت ردعمل اور شکایات کے ازالے کے وہی معیارات حاصل کرنے کے حق دار ہیں جو دنیا کے دیگر حصوں میں صارفین کو دستیاب ہیں۔ انہوں نے ایک اہم فرق کی جانب بھی توجہ دلائی کہ آزادی اظہار کو جواب دہی سے آزادی کے مترادف نہیں سمجھنا چاہیے۔

تاہم اس معاملے میں ایک نہایت اہم احتیاط بھی ضروری ہے۔ پاکستان میں پیکا سمیت قوانین کو اختلافی آوازوں کو نشانہ بنانے، ناقدین کو خوف زدہ کرنے اور تحقیقاتی صحافت کو محدود کرنے کے لیے استعمال کرنے کی ایک تشویش ناک تاریخ موجود ہے۔ پیکا کو طویل عرصے سے آن لائن مواد سے متعلق دفعات کی وسیع اور موضوعی تشریح کے حوالے سے خدشات کا سامنا رہا ہے۔

لہٰذا کسی بھی ریگولیٹری اتھارٹی کو شفاف، خودمختار اور من مانے اقدامات کے خلاف حفاظتی ضمانتوں کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔ آزادی اظہار نفرت انگیز تقریر، تشدد پر اکسانے یا بچوں کے استحصال کو سہولت فراہم کرنے کا جواز نہیں بن سکتی۔ تاہم، حکومت پر تنقید، اختلافی سیاسی خیالات اور تحقیقاتی صحافت کو غیر قانونی مواد کے ساتھ خلط ملط بھی نہیں کیا جاسکتا۔

اس نئے قانونی ڈھانچے کی اصل آزمائش صرف یہ نہیں ہوگی کہ وہ نقصان دہ مواد کو کتنی مؤثر طریقے سے ہٹاتا ہے، بلکہ یہ بھی ہوگی کہ آیا وہ جائز اظہارِ رائے کو خاموش کیے بغیر ایسا کرنے میں کامیاب ہوتا ہے یا نہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف