BR100 Decreased By (-0.06%)
BR30 Decreased By (-0.34%)
KSE100 Decreased By (-0.03%)
KSE30 Decreased By (-0.02%)
BAFL 60.31 Increased By ▲ 0.39 (0.65%)
BIPL 24.70 Increased By ▲ 0.13 (0.53%)
BOP 31.30 Increased By ▲ 0.02 (0.06%)
CNERGY 11.78 Increased By ▲ 0.13 (1.12%)
DFML 17.64 Increased By ▲ 0.46 (2.68%)
DGKC 202.68 Decreased By ▼ -2.37 (-1.16%)
FABL 93.85 Increased By ▲ 0.21 (0.22%)
FCCL 60.59 Decreased By ▼ -0.33 (-0.54%)
FFL 14.83 Decreased By ▼ -0.04 (-0.27%)
GGL 21.00 Decreased By ▼ -0.35 (-1.64%)
HBL 303.76 Decreased By ▼ -0.32 (-0.11%)
HUBC 212.00 Increased By ▲ 0.57 (0.27%)
HUMNL 8.15 Decreased By ▼ -0.05 (-0.61%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 25.65 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 107.80 Decreased By ▼ -0.67 (-0.62%)
OGDC 310.99 Decreased By ▼ -0.46 (-0.15%)
PAEL 34.30 Decreased By ▼ -0.09 (-0.26%)
PIBTL 13.25 Decreased By ▼ -0.21 (-1.56%)
PIOC 283.85 Decreased By ▼ -1.05 (-0.37%)
PPL 223.40 Decreased By ▼ -0.27 (-0.12%)
PRL 81.80 Increased By ▲ 1.28 (1.59%)
SNGP 92.13 Increased By ▲ 1.09 (1.2%)
SSGC 25.58 Increased By ▲ 1.59 (6.63%)
TELE 7.77 Increased By ▲ 0.30 (4.02%)
TPLP 13.63 Decreased By ▼ -0.09 (-0.66%)
TRG 54.05 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
UNITY 8.42 Increased By ▲ 0.07 (0.84%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.03 (2.5%)
مارکٹس

ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے دو حصص دینے کا اعلان

  • وائٹ ہاؤس نے اکتوبر میں بتایا تھا کہ تقریباً 7 کروڑ اکاؤنٹس کھولے جا چکے ہیں
شائع اپ ڈیٹ

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے بدھ کو کہا کہ امریکا میں ہر بچے کو ان کی خلائی اور مصنوعی ذہانت کی کمپنی اسپیس ایکس کے دو حصص دیے جائیں گے۔ انہوں نے اس تحفے کی مالیت تقریباً 18 ارب ڈالر بتائی ہے۔

مصنوعی ذہانت کی صنعت پر عوامی اور سیاسی حلقوں کی بڑھتی نگرانی کے دوران ایلون مسک اور ان کی حریف اے آئی کمپنی اینتھروپک نے حال ہی میں اس شعبے کی تیز رفتار ترقی سے حاصل ہونے والے منافع میں عوام کو حصہ دار بنانے کے حوالے سے بالکل مختلف منصوبے پیش کیے ہیں۔

ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک مختصر پوسٹ میں کہا کہ بچوں کو کمپنی کی جانب سے ایک اور ان کی ذاتی ملکیت سے ایک حصہ دیا جائے گا، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

اسپیس ایکس نے بدھ کو اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے کلاس اے کامن اسٹاک کا ایک نیا جاری کردہ حصہ ہر فعال ٹرمپ اکاؤنٹ میں جمع کرائے گی جبکہ ایلون مسک ذاتی طور پر کمپنی کی جانب سے عطیہ کیے جانے والے حصص کے برابر تعداد میں مزید حصص دیں گے۔

ٹرمپ اکاؤنٹ ایک ایسا پروگرام ہے جس کا مقصد 18 سال سے کم عمر امریکی شہریوں کو اسٹاک مارکیٹ میں حصہ دار بنانا اور کم عمری ہی سے ان کے لیے دولت جمع کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے اکتوبر میں بتایا تھا کہ تقریباً 7 کروڑ اکاؤنٹس کھولے جاچکے ہیں۔

بدھ کو کاروبار کے اختتام پر اسپیس ایکس کے ایک حصص کی قیمت 127.44 ڈالر رہی جس کے حساب سے اس تحفے کی مالیت تقریباً 18 ارب ڈالر بنتی ہے۔

اسپیس ایکس نے اس سوال پر تبصرے کی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا کہ آیا مسک کی جانب سے کمپنی کے حصص کا عطیہ ٹرمپ اکاؤنٹس سے منسلک ہوگا یا ان حصص کی فروخت پر کسی قسم کی پابندی کی مدت بھی لاگو ہوگی۔

بروکریج کمپنی مِٹراڈ گروپ کے عالمی مارکیٹس ایڈوائزر کرسٹوفر برینکن نے کہا کہ اس اقدام سے طویل مدت کے لیے انفرادی سرمایہ کاروں کی ایک بہت بڑی تعداد پر مشتمل شیئر ہولڈرز کی بنیاد تیار ہوگی۔ اس سے فوری طور پر مارکیٹ میں دلچسپی بڑھے گی اور نئی نسل کے بالغ ہونے کے ساتھ ہی ٹریڈنگ پلیٹ فارمز کو مالیاتی امور سے آگاہ صارفین کی ایک بڑی تعداد میسر آئے گی۔

تقریباً 824 ارب ڈالر کے اثاثوں کے مالک ایلون مسک نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ امریکا کے ہر بچے کو اسپیس ایکس کا اپنا ایک حصہ دیں گے۔ جون تک کمپنی میں ان کے حصص کی تعداد تقریباً 6.42 ارب تھی۔

مسک نے اس وقت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ اگلے سال میں امریکا کے ہر بچے کو اسپیس ایکس کا اپنا ایک حصہ دوں گا۔ یہ کئی اقدامات میں سے پہلا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل کی معیشت میں ملکیت کا حصہ بننے والے حصص براہِ راست عوام کو دینا ہی درست راستہ ہے۔

مسک کی زیادہ تر فلاحی سرگرمیاں مسک فاؤنڈیشن کے ذریعے انجام دی گئی ہیں جس کے پاس مبینہ طور پر 14 ارب ڈالر سے زائد کے اثاثے ہیں۔

اکتوبر میں اسپیس ایکس کی صدر گوین شاٹ ویل اور ان کے شوہر نے ٹرمپ کے اس اقدام کے تحت 20 لاکھ سے زائد بچوں میں سے ہر ایک کو اپنے اسپیس ایکس حصص میں سے ایک حصہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔

حال ہی میں اسٹاک مارکیٹ میں لسٹ ہونے والی حریف کمپنی اینتھروپک نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے 5 فیصد حصص عوامی فلاح و بہبود کے لیے قائم کیے جانے والے ایک نئے فنڈ کے لیے مختص کرے گی۔

اینتھروپک کے مطابق موجودہ مارکیٹ قیمتوں کے حساب سے تقریباً 54 ارب ڈالر مالیت کا یہ اقدام اسے انسانیت کی بھلائی کے لیے عطیات دینے کے حوالے سے زیادہ لچک اور بڑے پیمانے پر کام کرنے کی صلاحیت فراہم کرے گا۔ دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے بھی طویل مدت پر محیط بڑے فلاحی منصوبے قائم کیے ہیں۔

برکشائر ہیتھ وے کے چیئرمین ایمریٹس اور فلاحی سرگرمیوں کی نمایاں شخصیات میں شمار ہونے والے وارن بفیٹ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ اب تک 60 ارب ڈالر عطیہ کر چکے ہیں جبکہ ان کی تقریباً 150 ارب ڈالر کی باقی دولت کا بیشتر حصہ بھی فلاحی مقاصد کے لیے مختص ہے۔

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے 2000 میں قیام کے بعد سے 100 ارب ڈالر سے زائد کی رقم فلاحی سرگرمیوں کے لیے فراہم کی جس میں سے کچھ رقم بفیٹ کے عطیات سے حاصل ہوئی۔

Comments

200 حروف