BR100 Decreased By (-0.06%)
BR30 Decreased By (-0.34%)
KSE100 Decreased By (-0.03%)
KSE30 Decreased By (-0.02%)
BAFL 60.31 Increased By ▲ 0.39 (0.65%)
BIPL 24.70 Increased By ▲ 0.13 (0.53%)
BOP 31.30 Increased By ▲ 0.02 (0.06%)
CNERGY 11.78 Increased By ▲ 0.13 (1.12%)
DFML 17.64 Increased By ▲ 0.46 (2.68%)
DGKC 202.68 Decreased By ▼ -2.37 (-1.16%)
FABL 93.85 Increased By ▲ 0.21 (0.22%)
FCCL 60.59 Decreased By ▼ -0.33 (-0.54%)
FFL 14.83 Decreased By ▼ -0.04 (-0.27%)
GGL 21.00 Decreased By ▼ -0.35 (-1.64%)
HBL 303.76 Decreased By ▼ -0.32 (-0.11%)
HUBC 212.00 Increased By ▲ 0.57 (0.27%)
HUMNL 8.15 Decreased By ▼ -0.05 (-0.61%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 25.65 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 107.80 Decreased By ▼ -0.67 (-0.62%)
OGDC 310.99 Decreased By ▼ -0.46 (-0.15%)
PAEL 34.30 Decreased By ▼ -0.09 (-0.26%)
PIBTL 13.25 Decreased By ▼ -0.21 (-1.56%)
PIOC 283.85 Decreased By ▼ -1.05 (-0.37%)
PPL 223.40 Decreased By ▼ -0.27 (-0.12%)
PRL 81.80 Increased By ▲ 1.28 (1.59%)
SNGP 92.13 Increased By ▲ 1.09 (1.2%)
SSGC 25.58 Increased By ▲ 1.59 (6.63%)
TELE 7.77 Increased By ▲ 0.30 (4.02%)
TPLP 13.63 Decreased By ▼ -0.09 (-0.66%)
TRG 54.05 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
UNITY 8.42 Increased By ▲ 0.07 (0.84%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.03 (2.5%)
کاروبار اور معیشت

غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی پر تشویش کا اظہار

  • معاشی استحکام کے ثمرات کاروباری شعبے تک پہنچانا اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا فوری ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے، میاں زاہد
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچوئلز فورم اور آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین اور ایف پی سی سی آئی کی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری اور غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں کمی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 24 نومبر کو جاری کردہ بزنس کانفیڈنس سروے کی 30ویں رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجموعی کاروباری اعتماد کا اشاریہ مثبت 13 فیصد سے کم ہو کر منفی 23 فیصد پر آگیا ہے جبکہ او آئی سی سی آئی کے ارکان کے اعتماد میں بھی نمایاں کمی ہوئی اور یہ مثبت 28 فیصد سے گر کر منفی 27 فیصد پر پہنچ گیا ہے۔

معاشی استحکام کے ثمرات کاروباری شعبے تک پہنچانا اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا فوری ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ 2 جون 2026 کو جاری کیے گئے گزشتہ سروے (ویو 29) کے مقابلے میں تمام بڑے کاروباری شعبوں میں اعتماد کی سطح کم ہوئی ہے۔ خوردہ اور تھوک کے شعبے میں کاروباری اعتماد مثبت 20 فیصد سے گر کر منفی 25 فیصد، مینوفیکچرنگ میں مثبت 9 فیصد سے کم ہو کر منفی 25 فیصد جبکہ خدمات کے شعبے میں مثبت 14 فیصد سے گھٹ کر منفی 17 فیصد پر آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوردہ اور تھوک کے شعبوں میں اعتماد کی کمی سے مارکیٹ میں طلب، فروخت اور صنعتی آرڈرز کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ مینوفیکچرنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے محتاط رویہ صنعتی پیداوار، برآمدات اور روزگار کی آئندہ شرح نمو کو بھی سست کرسکتا ہے۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ سرمایہ کاری کا اشاریہ مثبت 2 فیصد سے کم ہو کر منفی 14 فیصد پر آگیا جبکہ روزگار سے متعلق توقعات کا اشاریہ مثبت 17 فیصد سے گر کر منفی 6 فیصد ہوگیا۔

کاروباری توسیع کا اشاریہ بھی مثبت 30 فیصد سے کم ہو کر مثبت 3 فیصد رہ گیا۔ ان کے مطابق سروے میں شامل 78 فیصد افراد نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران کاروباری حالات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ گزشتہ سروے میں یہ شرح 47 فیصد تھی۔

آئندہ چھ ماہ میں کاروباری حالات بہتر ہونے کی توقع رکھنے والے افراد کا تناسب بھی 47 فیصد سے کم ہو کر 23 فیصد رہ گیا۔ ان نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ سرمایہ کار سرمایہ لگانے اور کاروبار کو وسعت دینے کے حوالے سے زیادہ محتاط ہوگئے ہیں۔

Comments

200 حروف