BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.2%)
KSE100 Decreased By (-0.24%)
KSE30 Decreased By (-0.32%)
BAFL 59.91 Decreased By ▼ -0.17 (-0.28%)
BIPL 24.55 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
BOP 31.30 Decreased By ▼ -0.08 (-0.25%)
CNERGY 11.68 Increased By ▲ 0.03 (0.26%)
DFML 17.14 Increased By ▲ 0.56 (3.38%)
DGKC 205.50 Increased By ▲ 0.12 (0.06%)
FABL 93.76 Increased By ▲ 0.21 (0.22%)
FCCL 60.91 Decreased By ▼ -0.10 (-0.16%)
FFL 14.88 No Change ▼ 0.00 (0%)
GGL 21.30 Increased By ▲ 0.38 (1.82%)
HBL 303.98 Decreased By ▼ -1.72 (-0.56%)
HUBC 211.50 Decreased By ▼ -1.04 (-0.49%)
HUMNL 8.24 Increased By ▲ 0.13 (1.6%)
KEL 6.05 Decreased By ▼ -0.04 (-0.66%)
LOTCHEM 25.70 Decreased By ▼ -0.13 (-0.5%)
MLCF 108.60 Increased By ▲ 0.81 (0.75%)
OGDC 311.61 Decreased By ▼ -0.16 (-0.05%)
PAEL 34.39 Decreased By ▼ -0.19 (-0.55%)
PIBTL 13.44 Decreased By ▼ -0.05 (-0.37%)
PIOC 285.00 Increased By ▲ 1.44 (0.51%)
PPL 223.50 Decreased By ▼ -1.21 (-0.54%)
PRL 80.94 Increased By ▲ 0.92 (1.15%)
SNGP 91.15 Decreased By ▼ -0.14 (-0.15%)
SSGC 24.02 Increased By ▲ 0.39 (1.65%)
TELE 7.50 Decreased By ▼ -0.10 (-1.32%)
TPLP 13.75 Increased By ▲ 0.25 (1.85%)
TRG 54.05 Decreased By ▼ -0.05 (-0.09%)
UNITY 8.40 Increased By ▲ 0.02 (0.24%)
WTL 1.20 Increased By ▲ 0.01 (0.84%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی پیش قدمی جاری

  • ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 276.46 روپے پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ بدھ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 276.46 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ منگل کو مقامی کرنسی 276.47 روپے پر بند ہوئی تھی۔

امریکی ڈالر کی قدر میں بدھ کو استحکام دیکھا گیا کیونکہ سرمایہ کار امریکی مہنگائی اور معاشی نمو کے اعداد و شمار کے منتظر ہیں جو دسمبر میں فیڈرل ریزرو کے پالیسی اجلاس سے قبل اہم ترین اعداد و شمار ہوں گے۔ مارکیٹ میں شرح سود بڑھنے کا امکان 97 فیصد ظاہر کیا جارہا ہے۔

ڈالر انڈیکس گزشتہ سیشن میں 0.44 فیصد کمی کے بعد 103.85 پر مستحکم رہا۔ یورو 0.03 فیصد کمی کے ساتھ 1.0961 ڈالر جبکہ برطانوی پاؤنڈ 0.05 فیصد گھٹ کر 1.3106 ڈالر پر آگیا۔

جاپانی ین ڈالر کے مقابلے میں معمولی کمزور ہوکر 159.28 پر رہا۔ جاپان میں اکتوبر کے دوران خدمات کے شعبے کی قیمتوں میں سالانہ 4.2 فیصد اضافہ ہوا، جو 36 سال کی بلند ترین سطح ہے اور شرح سود میں اضافے کے امکانات کو تقویت دیتا ہے۔

آسٹریلوی ڈالر اکتوبر میں توقعات سے زیادہ مہنگائی کے اعداد و شمار کے بعد 0.29 فیصد بڑھ کر 0.6657 ڈالر پر پہنچ گیا جبکہ نیوزی لینڈ کا ڈالر 0.09 فیصد کم ہوکر 0.5477 ڈالر رہا۔

ادھر بٹ کوائن 0.52 فیصد اور ایتھر 0.54 فیصد کمی کے ساتھ بالترتیب 59,507.77 اور 1,669.73 ڈالر پر آگئے۔

Comments

200 حروف