BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.2%)
KSE100 Decreased By (-0.24%)
KSE30 Decreased By (-0.32%)
BAFL 59.91 Decreased By ▼ -0.17 (-0.28%)
BIPL 24.55 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
BOP 31.30 Decreased By ▼ -0.08 (-0.25%)
CNERGY 11.68 Increased By ▲ 0.03 (0.26%)
DFML 17.14 Increased By ▲ 0.56 (3.38%)
DGKC 205.50 Increased By ▲ 0.12 (0.06%)
FABL 93.76 Increased By ▲ 0.21 (0.22%)
FCCL 60.91 Decreased By ▼ -0.10 (-0.16%)
FFL 14.88 No Change ▼ 0.00 (0%)
GGL 21.30 Increased By ▲ 0.38 (1.82%)
HBL 303.98 Decreased By ▼ -1.72 (-0.56%)
HUBC 211.50 Decreased By ▼ -1.04 (-0.49%)
HUMNL 8.24 Increased By ▲ 0.13 (1.6%)
KEL 6.05 Decreased By ▼ -0.04 (-0.66%)
LOTCHEM 25.70 Decreased By ▼ -0.13 (-0.5%)
MLCF 108.60 Increased By ▲ 0.81 (0.75%)
OGDC 311.61 Decreased By ▼ -0.16 (-0.05%)
PAEL 34.39 Decreased By ▼ -0.19 (-0.55%)
PIBTL 13.44 Decreased By ▼ -0.05 (-0.37%)
PIOC 285.00 Increased By ▲ 1.44 (0.51%)
PPL 223.50 Decreased By ▼ -1.21 (-0.54%)
PRL 80.94 Increased By ▲ 0.92 (1.15%)
SNGP 91.15 Decreased By ▼ -0.14 (-0.15%)
SSGC 24.02 Increased By ▲ 0.39 (1.65%)
TELE 7.50 Decreased By ▼ -0.10 (-1.32%)
TPLP 13.75 Increased By ▲ 0.25 (1.85%)
TRG 54.05 Decreased By ▼ -0.05 (-0.09%)
UNITY 8.40 Increased By ▲ 0.02 (0.24%)
WTL 1.20 Increased By ▲ 0.01 (0.84%)
پاکستان

تاریخ رقم، ذیشان علی تیانگونگ اسٹیشن پر قدم رکھنے والے پہلے غیر ملکی خلاباز بن گئے

  • ذیشان علی پے لوڈ اسپیشلسٹ کے طور پر کام کریں گے اور اسٹیشن پر 5 سے 10 روز قیام کرنے والے ہیں
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کے ذیشان علی بدھ کو چین کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن پر پہنچنے والے پہلے غیر ملکی خلاباز بن گئے، جو ان کے ملک کے سائنسی عزائم اور خلائی سفارت کاری کو وسعت دینے کی بیجنگ کی کوششوں کے حوالے سے ایک تاریخی لمحہ ہے۔

شین ژو 24 خلائی مشن کے تین رکنی عملے نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 35 منٹ (0635 جی ایم ٹی) پر تیانگونگ خلائی اسٹیشن میں داخلہ لیا۔ عملے نے شمال مغربی چین کے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ 2 ایف راکٹ کے ذریعے پرواز کے تقریباً چھ گھنٹے بعد اسٹیشن پر پہنچنے کا سفر مکمل کیا۔

40 سالہ پائلٹ ذیشان علی زمین کے مدار میں پہنچنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ وہ مشن میں پے لوڈ اسپیشلسٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور خلائی اسٹیشن پر 5 سے 10 روز قیام کریں گے۔

نئے عملے میں چینی کمانڈر تانگ ہونگ بو اور فلائٹ انجینئر وو یی بھی شامل ہیں۔ اسٹیشن پر پہلے سے موجود شین ژو 23 مشن کے تین ارکان نے نئے عملے کا گلے مل کر استقبال کیا۔ انہوں نے اس موقع پر جشن منانے کے لیے کیک بھی تیار کر رکھا تھا۔

چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذیشان علی نے چینی زبان میں کہا کہ چین کے خلائی اسٹیشن پر پہنچنے والے پہلے غیر ملکی عملے کے رکن کی حیثیت سے میں بے حد پرجوش ہوں۔ چین کے خلائی اسٹیشن، میں آ رہا ہوں!۔

خلائی پرواز کی تیاری کے لیے ذیشان علی نے بیجنگ میں سات ماہ تربیت حاصل کی۔ اس دوران انہوں نے چینی زبان کی سخت مشقیں کیں، چینی گانے سیکھے اور چینی شاعری پڑھی۔

انہوں نے خطاطی کی مشق بھی کی اور ٹیبل ٹینس کھیلی۔

بین الاقوامی تعاون

چین تیانگونگ، جس کا چینی زبان میں مطلب ’’آسمانی محل‘‘ ہے، کو بین الاقوامی تعاون کے مرکز کے طور پر فروغ دے رہا ہے، جبکہ ناسا کی قیادت میں قائم بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کو 2030 تک ممکنہ طور پر ریٹائر کیے جانے کا امکان ہے۔

اگرچہ ذیشان علی کا مجوزہ قیام چینی خلابازوں کے معمول کے چھ ماہ کے دورانیے سے کہیں مختصر ہے، تاہم پاکستان میں اس پر بڑے پیمانے پر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ یہ صرف ایک خلاباز کا سفر نہیں بلکہ 24 کروڑ پاکستانیوں کا سفر ہے۔ یہ ہماری نوجوان نسل، سائنس دانوں اور خوابوں کا سفر ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان اور چین کی فولادی دوستی کا عملی ثبوت ہے۔ ہم اپنے برادر ملک چین کے شکر گزار ہیں کہ اس نے پاکستان کو اس تاریخی مشن کا حصہ بنایا۔

چین اور پاکستان کے درمیان خلائی تعاون کا آغاز 1990 کی دہائی کے اوائل میں ہوا تھا۔

چین پاکستانی سیٹلائٹس خلا میں بھیج چکا ہے، جبکہ پاکستان میں تیار کردہ ایک روور بھی تقریباً 2028 میں چین کے قمری مشن کے ذریعے روانہ کیے جانے کا منصوبہ ہے۔

خلا میں ذیشان علی ایسے تجربات میں معاونت کریں گے جن میں یہ جائزہ لیا جائے گا کہ خود مرمت کرنے والے کاربن فائبر مرکبات خلائی جہازوں میں پیدا ہونے والی چھوٹی دراڑوں کو خودکار طور پر کیسے ٹھیک کرسکتے ہیں۔

لانچ سائٹ پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر برائے ترقی احسن اقبال نے امید ظاہر کی کہ یہ پرواز چین کے ساتھ مزید خلائی تعاون کی ابتدا ثابت ہوگی، جس میں ممکنہ طور پر مشترکہ قمری مشن بھی شامل ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کس طرح تعاون کرکے ایسے شعبوں میں صلاحیت حاصل کرسکتے ہیں جو مستقبل کی معاشی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

ایک چینی خلاباز کا طویل قیام

چین کا خود تعمیر کردہ تیانگونگ خلائی اسٹیشن 2022 کے اواخر سے مکمل طور پر فعال ہے۔

اسٹیشن پر عملے کی تبدیلی کے دوران زیادہ سے زیادہ چھ خلاباز قیام کرسکتے ہیں، جب آنے والے تین رکنی عملے اور روانہ ہونے والے عملے کے درمیان کچھ وقت کے لیے مشترکہ قیام ہوتا ہے۔ تاہم اس بار عملے کی تبدیلی مختلف ہوگی۔

شین ژو 23 کے کمانڈر ژو یانگ ژو اسٹیشن پر قیام جاری رکھیں گے تاکہ بیجنگ خلا میں انسانی جسم کی کیفیت اور اس پر اثرات کا مطالعہ کرسکے۔ یہ تحقیق چاند پر انسان بردار مشن اور مستقبل میں مریخ تک ممکنہ سفر کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

شین ژو 23 کے باقی عملے کے ارکان ذیشان علی کے ساتھ تیانگونگ سے روانہ ہوں گے۔

ژو ایک سال تک اسٹیشن پر قیام کریں گے اور واپسی تک مدار میں کسی چینی خلاباز کے طویل ترین مسلسل قیام کا ریکارڈ قائم کرلیں گے۔

چین کا 2030 تک چاند پر انسانوں کی موجودگی یقینی بنانے کا ہدف برقرار ہے۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب ناموافق موسمی حالات، جن میں ایک طوفان سے متعلق خراب موسم بھی شامل تھا، کے باعث اس سال چین کے چانگ ای 7 قمری مشن کو مقررہ لانچ شرائط پوری نہ ہونے پر تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

اس کے مقابلے میں امریکا نے 2028 تک انسانوں کو دوبارہ چاند پر بھیجنے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان چاند پر اڈے قائم کرنے کی دوڑ تیز ہوگئی ہے، جو مستقبل میں مریخ پر انسانی تحقیق کی جانب ایک اہم قدم تصور کی جاتی ہے۔

چین 2035 تک روس کے ساتھ مل کر چاند پر تحقیقی اڈہ قائم کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

واشنگٹن نے خبردار کیا ہے کہ بیجنگ چاند کے وسائل سے مالا مال علاقوں تک رسائی پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کرسکتا ہے۔

تاہم بیجنگ ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہتا ہے کہ وہ بیرونی خلا کے پُرامن استعمال کا حامی ہے۔

Comments

200 حروف