BR100 Increased By (0.79%)
BR30 Increased By (0.88%)
KSE100 Increased By (0.6%)
KSE30 Increased By (0.64%)
BAFL 60.08 Increased By ▲ 0.30 (0.5%)
BIPL 24.54 Increased By ▲ 0.14 (0.57%)
BOP 31.38 Increased By ▲ 0.22 (0.71%)
CNERGY 11.65 Increased By ▲ 0.07 (0.6%)
DFML 16.58 Increased By ▲ 0.19 (1.16%)
DGKC 205.38 Increased By ▲ 1.87 (0.92%)
FABL 93.55 Increased By ▲ 0.02 (0.02%)
FCCL 61.01 Increased By ▲ 0.80 (1.33%)
FFL 14.88 Increased By ▲ 0.26 (1.78%)
GGL 20.92 Increased By ▲ 0.91 (4.55%)
HBL 305.70 Increased By ▲ 2.63 (0.87%)
HUBC 212.54 Decreased By ▼ -0.19 (-0.09%)
HUMNL 8.11 Decreased By ▼ -0.07 (-0.86%)
KEL 6.09 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 25.83 Increased By ▲ 0.33 (1.29%)
MLCF 107.79 Increased By ▲ 1.03 (0.96%)
OGDC 311.77 Increased By ▲ 1.12 (0.36%)
PAEL 34.58 Increased By ▲ 0.40 (1.17%)
PIBTL 13.49 Decreased By ▼ -0.03 (-0.22%)
PIOC 283.56 Increased By ▲ 4.26 (1.53%)
PPL 224.71 Increased By ▲ 2.41 (1.08%)
PRL 80.02 Increased By ▲ 0.53 (0.67%)
SNGP 91.29 Increased By ▲ 0.29 (0.32%)
SSGC 23.63 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.06 (-0.78%)
TPLP 13.50 Increased By ▲ 0.67 (5.22%)
TRG 54.10 Increased By ▲ 0.06 (0.11%)
UNITY 8.38 Increased By ▲ 0.02 (0.24%)
WTL 1.19 Decreased By ▼ -0.05 (-4.03%)
کاروبار اور معیشت

صنعتکاروں کی انکم اور سیلز ٹیکس نظام کو الگ کرنے کی مجوزہ پالیسی کی مخالفت، ون ونڈو سہولت کا مطالبہ

  • ٹیکس نظام الگ کرنے کا فیصلہ تاجروں پر بوجھ بنے گا، تعمیل مشکل ہو جائے گا، عبدالہادی
شائع اپ ڈیٹ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے نظام کو الگ کرنے کے فیصلے پر بزنس کمیونٹی میں تشویش پھیل گئی ہے اور انہوں نے مجوزہ اقدام کو کاروباری اداروں پر بھاری مالی بوجھ اور الجھن کا باعث قرار دیا ہے جس سے خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ بزنس کمیونٹی کہیں ٹیکس نیٹ سے دور نہ ہوجائے۔

سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر عبدالہادی نے ایف بی آر کے اس اقدام کو بزنس کمیونٹی کے لیے اضافی بوجھ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اصلاحات کے نام پر تاجروں کو متعدد دفاتر کے چکر نہیں لگوانے چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی بڑھانا حکومت کا حق ہے مگر اس کے ساتھ کاروباری سہولت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ اب تاجروں کو ایک ہی نوعیت کے معاملات کے لیے الگ الگ دفاتر سے رجوع کرنا پڑے گا جس سے وقت بھی ضائع ہوگا اور اخراجات بھی بڑھیں گے بالخصوص چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو اس تقسیم کا سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ حالات میں انڈسٹری پہلے ہی مہنگی توانائی، زائد ٹیکسوں اور پیچیدہ قوانین کا شکار ہے۔ ایسے میں مزید انتظامی تقسیم کاروباری سرگرمیوں پر دباؤ بڑھا دے گی۔

انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی بڑی تبدیلی سے پہلے بزنس کمیونٹی سے مشاورت کی جائے اور حقیقی معنوں میں ون ونڈو سہولت متعارف کرائی جائے جہاں انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس سمیت تمام امور ایک ہی جگہ حل ہو سکیں۔

عبدالہادی کا کہنا تھا کہ کاروباری طبقے کو مزید الجھانے کے بجائے آسان اور شفاف نظام دینا چاہیے تاکہ لوگ رضاکارانہ طور پر ٹیکس ادا کرنے کی طرف راغب ہوں اور صنعت ترقی کر سکے۔

Comments

200 حروف