BR100 Increased By (0.04%)
BR30 Decreased By (-0.22%)
KSE100 Increased By (0.05%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 59.78 Increased By ▲ 0.08 (0.13%)
BIPL 24.40 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
BOP 31.16 Decreased By ▼ -0.10 (-0.32%)
CNERGY 11.58 Decreased By ▼ -0.15 (-1.28%)
DFML 16.39 Decreased By ▼ -0.02 (-0.12%)
DGKC 203.51 Decreased By ▼ -0.49 (-0.24%)
FABL 93.53 Decreased By ▼ -0.52 (-0.55%)
FCCL 60.21 Increased By ▲ 0.28 (0.47%)
FFL 14.62 Increased By ▲ 0.34 (2.38%)
GGL 20.01 Increased By ▲ 0.88 (4.6%)
HBL 303.07 Decreased By ▼ -0.40 (-0.13%)
HUBC 212.73 Increased By ▲ 2.92 (1.39%)
HUMNL 8.18 Decreased By ▼ -0.07 (-0.85%)
KEL 6.08 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 25.50 Decreased By ▼ -0.23 (-0.89%)
MLCF 106.76 Increased By ▲ 0.95 (0.9%)
OGDC 310.65 Decreased By ▼ -1.90 (-0.61%)
PAEL 34.18 Decreased By ▼ -0.06 (-0.18%)
PIBTL 13.52 Decreased By ▼ -0.10 (-0.73%)
PIOC 279.30 Increased By ▲ 1.80 (0.65%)
PPL 222.30 Decreased By ▼ -1.05 (-0.47%)
PRL 79.49 Decreased By ▼ -1.50 (-1.85%)
SNGP 91.00 Decreased By ▼ -0.38 (-0.42%)
SSGC 23.65 Decreased By ▼ -0.26 (-1.09%)
TELE 7.66 Increased By ▲ 0.18 (2.41%)
TPLP 12.83 No Change ▼ 0.00 (0%)
TRG 54.04 Increased By ▲ 1.23 (2.33%)
UNITY 8.36 Decreased By ▼ -0.10 (-1.18%)
WTL 1.24 Decreased By ▼ -0.11 (-8.15%)
کاروبار اور معیشت

پاکستان اور عمان کے درمیان مختلف شعبوں میں اقتصادی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

  • دونوں وزرا نے کہا کہ آٹھویں پاک عمان مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں طے پانے والا پروٹوکول مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کا مؤثر لائحہ عمل ہے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اور عمان نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے، بالخصوص غیر تیل شعبوں میں اقتصادی روابط کو وسعت دینے اور کاروباری افراد کو درپیش ویزا مسائل حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک اور عمان کے وزیر تجارت، صنعت و سرمایہ کاری کے فروغ انور بن ہلال بن حمدون الجبری کے درمیان ملاقات میں ہوا۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے مختلف امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے عمان کے قومی دن پر انور الجبری کو مبارک باد دیتے ہوئے سلطنت عمان کی مسلسل امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر عمانی وزیر نے پاکستان اور عمان کے درمیان پیٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کے معاہدے پر وفاقی وزیر کو مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ تیل و گیس کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی اور باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری کی بنیاد بنے گا۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں بالخصوص غیر تیل شعبوں میں باہمی مفاد کی تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔ دونوں وزرا نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان خوشگوار دوطرفہ تعلقات اور جغرافیائی قربت اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

دونوں وزرا نے آٹھویں پاکستان عمان مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں طے پانے والے جامع پروٹوکول کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون آگے بڑھانے کے لیے مؤثر لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے۔

انہوں نے دونوں ممالک کے تاجروں، صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے درمیان روابط مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا، تاکہ تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکے۔

اعلامیے کے مطابق دونوں وزرا نے ویزا سے متعلق مسائل متعلقہ وزارتوں کے سامنے اٹھانے اور حال ہی میں قائم کیے گئے پاکستان عمان مشترکہ ورکنگ گروپ برائے تجارت و سرمایہ کاری کو فعال طور پر استعمال کرنے پر اتفاق کیا، تاکہ دونوں ممالک میں موجود تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع کی نشاندہی کرکے ان سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور عمان کی کمپنی او کیو ٹریڈنگ کے درمیان پیٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا معاہدہ بھی طے پایا تھا۔

Comments

200 حروف