BR100 Increased By (0.58%)
BR30 Increased By (0.3%)
KSE100 Increased By (0.35%)
KSE30 Increased By (0.48%)
BAFL 59.70 Decreased By ▼ -0.29 (-0.48%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.05 (-0.2%)
BOP 31.26 No Change ▼ 0.00 (0%)
CNERGY 11.73 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
DFML 16.41 Increased By ▲ 0.09 (0.55%)
DGKC 204.00 Increased By ▲ 2.13 (1.06%)
FABL 94.05 Increased By ▲ 0.19 (0.2%)
FCCL 59.93 Increased By ▲ 0.64 (1.08%)
FFL 14.28 Increased By ▲ 0.13 (0.92%)
GGL 19.13 Decreased By ▼ -0.35 (-1.8%)
HBL 303.47 Decreased By ▼ -0.03 (-0.01%)
HUBC 209.81 Increased By ▲ 3.45 (1.67%)
HUMNL 8.25 Increased By ▲ 0.13 (1.6%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.07 (-1.14%)
LOTCHEM 25.73 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
MLCF 105.81 Increased By ▲ 2.56 (2.48%)
OGDC 312.55 Decreased By ▼ -0.24 (-0.08%)
PAEL 34.24 Decreased By ▼ -0.59 (-1.69%)
PIBTL 13.62 Decreased By ▼ -0.10 (-0.73%)
PIOC 277.50 Increased By ▲ 7.83 (2.9%)
PPL 223.35 Increased By ▲ 0.73 (0.33%)
PRL 80.99 Decreased By ▼ -1.17 (-1.42%)
SNGP 91.38 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
SSGC 23.91 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
TELE 7.48 Increased By ▲ 0.16 (2.19%)
TPLP 12.83 Increased By ▲ 0.07 (0.55%)
TRG 52.81 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
UNITY 8.46 Decreased By ▼ -0.02 (-0.24%)
WTL 1.35 Decreased By ▼ -0.04 (-2.88%)
پاکستان

شرحِ پیدائش میں اضافے سے پاکستان کی معیشت مشکلات کا شکار، مصطفیٰ کمال

  • پاکستان میں فی خاتون شرحِ پیدائش 3.5 بچوں تک پہنچ گئی ہے، جس کے باعث آبادی میں تیز رفتار اضافہ معیشت پر دباؤ بڑھا رہا ہے، وفاقی وزیر صحت
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کی معیشت حقیقی معنوں میں ترقی کی رفتار حاصل کرنے کے لیے مسلسل مشکلات سے دوچار ہے، جس کی ایک بڑی وجہ آبادی میں تیزی سے اضافہ ہے۔ ملک میں فی خاتون شرحِ پیدائش 3.5 ہے، جبکہ حالیہ عرصے کے دوران صحت کی دیکھ بھال پر بھاری اخراجات کے باعث مزید 1 کروڑ 20 لاکھ افراد خطِ غربت سے نیچے چلے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے جمعے کے روز کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی میں نیشنل انکیوبیشن سینٹر (این آئی سی) کے زیر اہتمام ہیلتھ ٹیک 2026 سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’شرحِ پیدائش 3.5 ہونے کے ساتھ ہم اس ملک کو معاشی طور پر مستحکم نہیں بنا سکتے۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں 2.5 فیصد اضافہ ہوتا ہے۔ اگر ہماری آبادی بھی 2.5 فیصد بڑھ رہی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ جی ڈی پی کی حقیقی شرحِ نمو صفر رہ جاتی ہے۔‘‘

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کے لیے شرحِ پیدائش کم کرکے 1.5 سے نیچے لانا ہوگی۔ ان کے مطابق ایران، بنگلہ دیش اور سری لنکا سمیت پڑوسی ممالک نے بھی شرحِ پیدائش 1.5 سے کم کرنے کے بعد معاشی ترقی حاصل کی۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ عرصے میں صحت کے بھاری اخراجات برداشت کرنے کے باعث پاکستان میں مزید 1 کروڑ 20 لاکھ افراد خطِ غربت سے نیچے چلے گئے۔

انہوں نے کہا، ’’ضروری نہیں کہ یہ لوگ پہلے سے غریب تھے۔ طبی علاج کے اخراجات پورے کرنے کے لیے انہیں اپنے گھر، زمین اور زیورات تک فروخت کرنا پڑے۔ بیماریوں اور علاج معالجے کے اخراجات کے بوجھ نے انہیں غربت میں دھکیل دیا۔‘‘

مصطفیٰ کمال کے مطابق یہ سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، کیونکہ پاکستان کو اب بھی بنیادی مسائل کا سامنا ہے، جن میں آبادی میں تیز رفتار اضافہ اور ماں اور بچے کی صحت کی خراب صورت حال شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال تقریباً 67 لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں، یعنی یہ تعداد 70 لاکھ کے قریب ہے۔ ’’اس کا مطلب ہے کہ ہم ہر سال اپنی آبادی میں نیوزی لینڈ سے زیادہ افراد کا اضافہ کر رہے ہیں، جبکہ ہر پانچ سال میں یہ اضافہ آسٹریلیا کی مجموعی آبادی کے برابر ہو جاتا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہر سال تقریباً 11 ہزار مائیں حمل اور زچگی سے متعلق پیچیدگیوں کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔

انہوں نے کہا، ’’حمل کوئی بیماری نہیں اور دورانِ زچگی ماؤں کی اموات کو ناگزیر نہیں سمجھنا چاہیے۔ دنیا بھر میں شرحِ اموات ایک فیصد سے بھی کم ہے، جبکہ اس معاملے میں پاکستان پہلے نمبر پر ہے۔‘‘

وفاقی وزیر نے کہا کہ ماؤں کی صحت اس قدر خراب ہے کہ ان میں سے بہت سی جسمانی طور پر بچے کی پیدائش کے لیے تیار ہی نہیں ہوتیں۔ غذائی قلت اور عدم توجہی اس صورت حال کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا، ’’ہم ہر سال 11 ہزار ایسی ماؤں کی نمازِ جنازہ ادا کرتے ہیں جنہیں مرنا نہیں چاہیے تھا۔

’’جب غذائی قلت کا شکار مائیں حمل کے دوران زندہ بچ جاتی ہیں تو اکثر ایسے بچوں کو جنم دیتی ہیں جو خود بھی کمزور اور غذائی قلت کا شکار ہوتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں پاکستان میں تقریباً 43 فیصد بچے عمر کے لحاظ سے پست قد کا شکار ہیں۔

’’ہم اکثر نوجوان آبادی میں اضافے کو اپنا سب سے بڑا اثاثہ قرار دیتے ہیں، لیکن اگر ہمارے 43 فیصد بچے نشوونما میں پیچھے رہ جائیں تو ہم اس آبادی کو اثاثہ کیسے سمجھ سکتے ہیں؟‘‘

پاکستان میں ہر سال تقریباً 4 لاکھ بچے صحت کے ایسے مسائل کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں جن سے بچاؤ ممکن ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ملک میں روزانہ تقریباً 1,300 بچے انتقال کر جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا، ’’ان میں سے بہت سی اموات بروقت طبی سہولتوں، مناسب غذائیت اور بیماریوں سے بچاؤ کے اقدامات کے ذریعے روکی جا سکتی تھیں۔

’’جب تک ہم شام کو اپنے گھروں کو واپس پہنچیں گے، تقریباً 1,300 خاندان اپنے بچوں کو کھو چکے ہوں گے۔‘‘ مصطفیٰ کمال نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ ہمیں رک کر، نئے سرے سے سوچنے اور اپنے طریقۂ کار پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

وفاقی وزیر صحت نے ’صحت مند پاکستان کے لیے جدت‘ کے عنوان سے منعقدہ اسٹارٹ اپس اور حکومت کے مکالمے میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس تقریب کا اہتمام این آئی سی کراچی نے کیا تھا، جو وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام کے تحت اِگنائٹ کا ایک منصوبہ ہے۔

اس مکالمے کا مقصد حکومت اور نئی ٹیکنالوجی پر کام کرنے والے کاروباری اداروں کے درمیان رابطے اور تعاون کو فروغ دینا تھا۔ اس موقع پر اشتراک کے مواقع تلاش کرنے، صحت کے شعبے میں جدید حل متعارف کرانے اور قومی صحت ترجیحات سے ہم آہنگ ممکنہ آزمائشی منصوبوں پر غور کیا گیا۔

این آئی سی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، تقریب میں دو منتخب اسٹارٹ اپس ’دی ڈسرپٹ لیبز‘ (بارہویں بیچ) اور ’سہیلی‘ (چودھویں بیچ) کا تعارف بھی کرایا گیا۔ دونوں نے این آئی سی کراچی سے تربیت مکمل کی ہے اور صحت ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کر رہی ہیں۔

متعدی بیماریوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے ہیپاٹائٹس سی کو صحتِ عامہ کا ایک بڑا چیلنج قرار دیا اور کہا کہ تقریباً 1 کروڑ 10 لاکھ افراد اس مرض سے متاثر ہیں۔ انہوں نے ہیپاٹائٹس سی کی اسکریننگ کے لیے وزیراعظم کے اقدام کا حوالہ دیتے ہوئے مریضوں کی بروقت تشخیص اور مؤثر علاج تک ان کی رسائی یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ہیپاٹائٹس سی کا علاج نہ ہونے کی صورت میں جگر کے سرطان سمیت سنگین پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کاروباری افراد، جدت پسندوں اور اسٹارٹ اپس پر زور دیا کہ وہ بیماریوں کی بنیادی وجوہات سے نمٹنے اور صحت مند معاشرے کی تشکیل میں مدد دینے والے حل تیار کریں۔

وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ جدت کا مقصد صرف مریضوں کے علاج میں سہولت فراہم کرنا نہیں ہونا چاہیے بلکہ بیماریوں کی روک تھام اور لوگوں کو صحت مند زندگی گزارنے میں مدد دینا بھی ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا، ’’علاج سے بہتر احتیاط ہے۔‘‘

Comments

200 حروف