BR100 Increased By (0.48%)
BR30 Increased By (0%)
KSE100 Increased By (0.39%)
KSE30 Increased By (0.47%)
BAFL 59.92 Increased By ▲ 0.24 (0.4%)
BIPL 24.43 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 31.34 Decreased By ▼ -0.07 (-0.22%)
CNERGY 11.85 Decreased By ▼ -0.05 (-0.42%)
DFML 16.74 Decreased By ▼ -0.86 (-4.89%)
DGKC 202.20 Increased By ▲ 1.24 (0.62%)
FABL 93.86 Increased By ▲ 0.56 (0.6%)
FCCL 59.36 Decreased By ▼ -0.13 (-0.22%)
FFL 14.27 Decreased By ▼ -0.08 (-0.56%)
GGL 19.70 Decreased By ▼ -0.09 (-0.45%)
HBL 303.99 Decreased By ▼ -0.14 (-0.05%)
HUBC 206.70 Increased By ▲ 0.66 (0.32%)
HUMNL 8.15 Increased By ▲ 0.16 (2%)
KEL 6.20 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 25.76 Increased By ▲ 1.21 (4.93%)
MLCF 102.75 Decreased By ▼ -0.96 (-0.93%)
OGDC 313.68 Increased By ▲ 0.95 (0.3%)
PAEL 34.78 Decreased By ▼ -0.10 (-0.29%)
PIBTL 13.80 Decreased By ▼ -0.07 (-0.5%)
PIOC 268.80 Decreased By ▼ -2.84 (-1.05%)
PPL 222.45 Decreased By ▼ -0.42 (-0.19%)
PRL 81.99 Decreased By ▼ -0.37 (-0.45%)
SNGP 92.36 Decreased By ▼ -2.39 (-2.52%)
SSGC 23.85 Increased By ▲ 0.34 (1.45%)
TELE 7.40 Increased By ▲ 0.05 (0.68%)
TPLP 12.82 Increased By ▲ 0.07 (0.55%)
TRG 53.16 Increased By ▲ 0.17 (0.32%)
UNITY 8.56 Increased By ▲ 0.08 (0.94%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.07 (5.34%)
کاروبار اور معیشت

حکومت صنعتوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کرے، صدر یو بی جی

  • کاروباری برادری کو ایس ایم تنویر کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے، زبیر طفیل
شائع اپ ڈیٹ

یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے صدر زبیر طفیل نے کہا ہے کہ حکومت صنعت و تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کرے تاکہ ملکی معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جاسکے۔

انہوں نے زور دیا کہ فیڈریشن میں کاروباری برادری کی مضبوط نمائندگی سے حکومت کو معاشی پالیسیوں کے تسلسل، صنعتی ترقی، سرمایہ کاری میں اضافے اور کاروبار کے لیے سازگار ماحول کی تشکیل کے حوالے سے مثبت تجاویز دینے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط اور مستحکم معیشت کی جانب گامزن کرنے اور حکومت کو کاروباری برادری کی جانب سے عملی اور مؤثر تجاویز کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ایس ایم تنویر کی ایف پی سی سی آئی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی ضروری ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے آئندہ 2027-28 کے انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کو ایس ایم تنویر کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور انہیں مختلف تجارتی و صنعتی حلقوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یو بی جی کے صدارتی امیدوار ایس ایم تنویر ایف پی سی سی آئی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یو بی جی کی قیادت اور اس کا پینل کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل اور تاجروصنعتکاروں کی مؤثر نمائندگی یقینی بنانے کیلئے پُرعزم ہے۔

زبیر طفیل نے مزید کہا کہ کاروباری برادری پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور نجی شعبے کے درمیان مؤثر رابطے اور مشاورت کے ذریعے معاشی چیلنجز سے نمٹا جاسکتا ہے، جبکہ یونائیٹڈ بزنس گروپ اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کر رہا ہے۔

تاہم انہوں نے زور دیا کہ ملک میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے کاروبار دوست پالیسیوں کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی معیشت کی بہتری اور پائیدار معاشی ترقی کے حصول کے لیے تمام متعلقہ فریقوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

Comments

200 حروف