BR100 Increased By (0.23%)
BR30 Increased By (0.16%)
KSE100 Increased By (0.17%)
KSE30 Increased By (0.15%)
BAFL 60.54 Increased By ▲ 0.77 (1.29%)
BIPL 24.25 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 31.23 Decreased By ▼ -0.16 (-0.51%)
CNERGY 11.71 Decreased By ▼ -0.02 (-0.17%)
DFML 15.66 Decreased By ▼ -0.03 (-0.19%)
DGKC 202.01 Decreased By ▼ -2.06 (-1.01%)
FABL 95.85 Decreased By ▼ -0.17 (-0.18%)
FCCL 60.64 Decreased By ▼ -1.07 (-1.73%)
FFL 14.77 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.89 Increased By ▲ 0.21 (1.07%)
HBL 308.22 Decreased By ▼ -1.21 (-0.39%)
HUBC 207.02 Increased By ▲ 2.82 (1.38%)
HUMNL 8.39 Decreased By ▼ -0.33 (-3.78%)
KEL 6.34 Increased By ▲ 0.02 (0.32%)
LOTCHEM 24.72 Increased By ▲ 0.03 (0.12%)
MLCF 104.90 Increased By ▲ 0.97 (0.93%)
OGDC 316.21 Increased By ▲ 0.34 (0.11%)
PAEL 35.56 Decreased By ▼ -0.02 (-0.06%)
PIBTL 14.00 Increased By ▲ 0.34 (2.49%)
PIOC 273.53 Increased By ▲ 2.41 (0.89%)
PPL 227.23 Increased By ▲ 1.16 (0.51%)
PRL 80.87 Increased By ▲ 0.59 (0.73%)
SNGP 94.54 Increased By ▲ 0.59 (0.63%)
SSGC 23.75 Decreased By ▼ -0.07 (-0.29%)
TELE 7.48 Decreased By ▼ -0.07 (-0.93%)
TPLP 12.92 Decreased By ▼ -0.07 (-0.54%)
TRG 53.35 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
UNITY 9.33 Increased By ▲ 0.94 (11.2%)
WTL 1.38 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں 2، 2 روپے فی لیٹر کمی

  • نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کیلئے ہوگا
شائع اپ ڈیٹ

حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمتوں میں فی لیٹر 2، 2 روپے کمی کر دی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 328 روپے اور ڈیزل کی 358 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر 2026 کیلئے ہوگا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیر کے روز جاری کردہ نوٹیفکیشن میں نئی ایکس ڈپو قیمتوں کا اعلان کیا۔ اتھارٹی کے مطابق قیمتوں کا تعین وفاقی حکومت کے منظور کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے طریقہ کار کے تحت کیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول (موٹر اسپرٹ) کی قیمت 330 روپے سے کم ہو کر 328 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 360 روپے سے گھٹا کر 358 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کیلئے ہوگا۔

جمعہ کے روز حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کر کے 330 روپے مقرر کی تھی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 360 روپے فی لیٹر برقرار رکھی تھی۔

عالمی منڈی میں پیر کے روز تیل کی قیمتوں میں تقریباً ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ آبنائے ہرمز کے راستے تیل کی ترسیل بحال ہونے کے آثار سے رسد میں اضافے کی توقعات مضبوط ہوئیں، تاہم ٹینکروں پر تازہ حملوں کے واقعات نے مشرق وسطیٰ سے تیل کی برآمدات کو لاحق خطرات برقرار رکھے۔

برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودے 1.06 ڈالر یا 1.1 فیصد کمی کے بعد 94.78 ڈالر فی بیرل پر آگئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 65 سینٹ یا 0.7 فیصد گھٹ کر 87.91 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

Comments

200 حروف