BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
کھیل

انڈر 19 ایشیا کپ کا سنسنی خیز فائنل، بھارت نے آخری گیند پر پاکستان کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

  • آخری اوور میں جیت کے لیے 8 رنز درکار تھے، احمد حسین نے پہلی 5 گیندوں پر ایک وائیڈ سمیت 5 رنز دیے، الوا نے آخری گیند پر چوکا لگاکر اپنی ٹیم کو یادگار فتح دلادی
شائع اپ ڈیٹ

بھارت نے ہفتے کے روز مسقط کے العمارۃ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کو ایک وکٹ سے ڈرامائی شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔ بھارتی ٹیم نے 338 رنز کا مشکل ہدف میچ کی آخری گیند پر حاصل کیا۔

پاکستان کی گرفت میں دکھائی دینے والے میچ میں موہت اولوا اور چیگوروپتی وینکٹا نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے بھارت کو فتح سے ہمکنار کیا۔

بھارتی ٹیم 42ویں اوور میں 252 رنز پر 8 وکٹیں گنوا کر مشکلات کا شکار تھی، تاہم منال چوہان اور اولوا نے نویں وکٹ کے لیے 57 رنز کی اہم شراکت قائم کرکے جیت کی امیدیں دوبارہ روشن کردیں۔

چوہان نے 32 گیندوں پر 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 47 رنز بنائے، تاہم 48ویں اوور میں ان کی وکٹ گرنے کے بعد بھارت کو آخری 16 گیندوں پر مزید 29 رنز درکار تھے۔

آخری اوور میں بھارت کو جیت کے لیے 8 رنز درکار تھے، تاہم پاکستان کے احمد حسین نے پہلی 5 گیندوں پر ایک وائیڈ سمیت 5 رنز دیے۔

اس کے بعد اولوا نے آخری گیند پر چوکا لگا کر بھارت کو یادگار ایک وکٹ سے فتح دلا دی۔ وہ 26 گیندوں پر 49 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ وینکٹا نے 8 گیندوں پر 11 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز کا بڑا مجموعہ ترتیب دیا۔

عثمان خان نے 111 گیندوں پر 107 رنز کی سنچری اسکور کرکے اننگز کو سہارا دیا، جبکہ عبدالقادر نے 54 گیندوں پر 80 اور کپتان فرحان یوسف نے 60 گیندوں پر 63 رنز بنائے۔

تینوں بلے بازوں کی عمدہ کارکردگی نے پاکستان کو مضبوط مجموعے تک پہنچایا، تاہم بھارت نے کاؤیا پریش پٹیل کی 4 وکٹوں، وینکٹا کی 3 اور ارجن راجپوت کی ایک وکٹ کی بدولت رنز کی رفتار قابو میں رکھنے کی کوشش کی۔

جواب میں بھارتی کپتان لکشیا رائے چندانی نے 101 گیندوں پر 80 رنز اور آریہ ویر سہواگ نے 61 گیندوں پر 58 رنز بنا کر ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔

تاہم پاکستان نے وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کرکے میچ میں واپسی کی، لیکن آخری اوورز میں اولوا اور چوہان نے مقابلے کا پانسہ پلٹ دیا۔

اس فتح کے ساتھ بھارت نے انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ فائنل کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا۔

Comments

200 حروف