BR100 Increased By (0.28%)
BR30 Increased By (0.38%)
KSE100 Increased By (0.44%)
KSE30 Increased By (0.47%)
BAFL 59.70 Decreased By ▼ -0.01 (-0.02%)
BIPL 24.45 Increased By ▲ 0.14 (0.58%)
BOP 31.36 Increased By ▲ 0.13 (0.42%)
CNERGY 11.78 Increased By ▲ 0.19 (1.64%)
DFML 15.85 Increased By ▲ 0.12 (0.76%)
DGKC 204.02 Decreased By ▼ -2.35 (-1.14%)
FABL 96.59 Increased By ▲ 0.60 (0.63%)
FCCL 61.00 Decreased By ▼ -0.54 (-0.88%)
FFL 14.87 Decreased By ▼ -0.15 (-1%)
GGL 19.61 Decreased By ▼ -0.08 (-0.41%)
HBL 311.25 Increased By ▲ 0.60 (0.19%)
HUBC 205.10 Decreased By ▼ -0.23 (-0.11%)
HUMNL 8.65 Increased By ▲ 0.06 (0.7%)
KEL 6.28 Increased By ▲ 0.02 (0.32%)
LOTCHEM 24.77 Increased By ▲ 0.09 (0.36%)
MLCF 104.20 Increased By ▲ 0.12 (0.12%)
OGDC 315.00 Increased By ▲ 1.61 (0.51%)
PAEL 35.55 Decreased By ▼ -0.25 (-0.7%)
PIBTL 13.75 Increased By ▲ 0.28 (2.08%)
PIOC 270.60 Increased By ▲ 0.09 (0.03%)
PPL 222.80 Increased By ▲ 0.99 (0.45%)
PRL 80.60 Increased By ▲ 1.52 (1.92%)
SNGP 94.25 Increased By ▲ 0.57 (0.61%)
SSGC 24.09 Increased By ▲ 0.22 (0.92%)
TELE 7.46 Increased By ▲ 0.07 (0.95%)
TPLP 12.89 Increased By ▲ 0.38 (3.04%)
TRG 53.88 Increased By ▲ 0.44 (0.82%)
UNITY 8.51 Increased By ▲ 0.17 (2.04%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.03 (2.4%)
کاروبار اور معیشت

سردیوں کی آمد، پاکستان کا ایل این جی کی خریداری کا فیصلہ، 2 کارگوز کیلئے بولیاں طلب

  • پہلا کارگو 14 سے 16 دسمبر 2026ء کے دوران ، دوسرا 9 سے 11 جنوری 2027ء کے دوران فراہم کیا جائے گا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) نے کراچی کی بندرگاہ پورٹ قاسم پر ڈیلیورڈ ایکس شپ (ڈی ای ایس) بنیاد پر ایل این جی کے دو کارگوز کی فراہمی کے لیے عالمی سپلائرز سے بولیاں طلب کرلی ہیں۔

جمعرات کو جاری کردہ ٹینڈر نوٹس کے مطابق پی ایل ایل نے ملکی گیس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے یہ کارگوز طلب کیے ہیں۔

پہلا کارگو 14 سے 16 دسمبر 2026ء کے دوران جبکہ دوسرا کارگو 9 سے 11 جنوری 2027ء کے دوران فراہم کیا جائے گا۔

حکومت پاکستان کی ملکیت پی ایل ایل کو ملک کی گیس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایل این جی کی خریداری کا اختیار حاصل ہے۔

سردیوں میں گیس کی طلب بڑھنے اور آبنائے ہرمز میں جاری رکاوٹوں کے باعث عالمی توانائی کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات کے پیش نظر پاکستان نے قطر کے ساتھ موجودہ طویل مدتی معاہدوں کے تحت رعایتی نرخوں پر مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کے حصول کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی جب چند روز قبل پی ایل ایل نے دسمبر 2026ء اور جنوری 2027ء میں ترسیل کے لیے اسپاٹ بنیاد پر ایل این جی کے دو کارگوز کی بولیاں مسترد کردی تھیں۔

منگل کو پی ایل ایل کو دسمبر میں ایل این جی کی فراہمی کے لیے دو بولیاں موصول ہوئی تھیں۔ ٹوٹل انرجیز گیس اینڈ پاور لمیٹڈ نے 27.30 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ قطر انرجی ٹریڈنگ ایل ایل سی نے 31 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی پیشکش کی تھی۔

اس مدت کے لیے ٹوٹل انرجیز گیس اینڈ پاور لمیٹڈ کو کم ترین جانچی گئی بولی دینے والا قرار دیا گیا تھا۔

جنوری 2027ء میں ترسیل کے لیے دوسرے کارگو کی بولی میں بھی ٹوٹل انرجیز گیس اینڈ پاور لمیٹڈ نے 24 ارب 28 کروڑ 16 لاکھ روپے، یا 27.1 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی پیشکش کی تھی، جسے کم ترین جانچی گئی بولی قرار دیا گیا۔

Comments

200 حروف