پاکستان نے بنگلادیش کو سیمی فائنل میں شکست دے کر اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
مسقط میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کا 139 رنز کا ہدف 22ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ حیاّم خان نے 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ عثمان خان بھی 64 کر ناٹ آوٹ رہے۔
اس سے قبل بنگلادیشی انڈر 19 ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 138 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے رضوان اللہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد صیام نے 2 اور احمد حسین، علی رضا اور حسنین عباس ڈارنے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


Comments