BR100 Decreased By (-0.19%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Decreased By (-0.14%)
KSE30 Decreased By (-0.34%)
BAFL 60.64 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.11 (-0.45%)
BOP 31.62 Decreased By ▼ -0.29 (-0.91%)
CNERGY 11.77 Increased By ▲ 0.42 (3.7%)
DFML 15.82 Decreased By ▼ -0.21 (-1.31%)
DGKC 210.08 Decreased By ▼ -3.43 (-1.61%)
FABL 96.65 Increased By ▲ 2.13 (2.25%)
FCCL 62.09 Decreased By ▼ -1.52 (-2.39%)
FFL 14.73 Increased By ▲ 0.72 (5.14%)
GGL 19.42 Decreased By ▼ -0.26 (-1.32%)
HBL 313.24 Increased By ▲ 1.83 (0.59%)
HUBC 208.98 Decreased By ▼ -0.92 (-0.44%)
HUMNL 8.80 Decreased By ▼ -0.17 (-1.9%)
KEL 6.16 Decreased By ▼ -0.05 (-0.81%)
LOTCHEM 25.05 Increased By ▲ 0.22 (0.89%)
MLCF 105.27 Decreased By ▼ -2.00 (-1.86%)
OGDC 316.09 Decreased By ▼ -0.93 (-0.29%)
PAEL 35.44 Increased By ▲ 0.69 (1.99%)
PIBTL 13.79 Decreased By ▼ -0.08 (-0.58%)
PIOC 274.68 Decreased By ▼ -3.67 (-1.32%)
PPL 225.35 Decreased By ▼ -2.55 (-1.12%)
PRL 80.39 Increased By ▲ 3.13 (4.05%)
SNGP 94.73 Increased By ▲ 0.77 (0.82%)
SSGC 24.41 Increased By ▲ 0.56 (2.35%)
TELE 7.59 Increased By ▲ 0.30 (4.12%)
TPLP 13.10 Decreased By ▼ -0.83 (-5.96%)
TRG 54.83 Increased By ▲ 0.39 (0.72%)
UNITY 8.34 Decreased By ▼ -0.27 (-3.14%)
WTL 1.22 Increased By ▲ 0.20 (19.61%)
مارکٹس

برآمد کنندگان کو سہولت دینے کے لیے حکومت کا برآمدی سہولت اسکیم میں مجوزہ ترامیم کا جائزہ

  • مجوزہ ترامیم کا مقصد برآمدات سے متعلق اخراجات میں کمی، نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور مقامی سطح پر ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینا ہے
شائع اپ ڈیٹ

حکومتِ پاکستان برآمدی سہولت اسکیم (ای ایف ایس) میں مجوزہ ترامیم کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ طریقہ کار آسان بنایا جا سکے، تعمیل سے متعلق اخراجات کم ہوں اور برآمد کنندگان کو اسکیم تک بہتر رسائی فراہم کی جا سکے، جبکہ اس کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات بھی مزید مؤثر بنائے جا سکیں۔

اس سلسلے میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم کی قائم کردہ برآمدی سہولت اسکیم کا جائزہ لینے والی کمیٹی کا پانچواں اجلاس بدھ کے روز وزارتِ خزانہ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے کی۔

اجلاس میں وزارتِ تجارت اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سینئر حکام، برآمد کنندگان کی انجمنوں بشمول آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما)، پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی ٹی ای اے) اور سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندوں کے علاوہ نمایاں برآمد کنندگان نے شرکت کی۔

  • برآمدی سہولت اسکیم کے تحت اہل برآمد کنندگان کو خام مال، پیداواری مداخل اور مشینری کسٹمز ڈیوٹی، سیلز ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس پیشگی ادا کیے بغیر درآمد کرنے کی اجازت ہوتی ہے، بشرطیکہ یہ تمام اشیا براہِ راست برآمدی مصنوعات کی تیاری میں استعمال ہوں۔

فنانس ڈویژن کی پریس ریلیز کے مطابق، کمیٹی نے برآمد کنندگان کی درجہ بندی آسان بنانے، اجازت ناموں کی مدت کو معقول بنانے اور نئے و موجودہ برآمد کنندگان کے لیے اسکیم تک رسائی بہتر بنانے کی تجاویز کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں قواعد و ضوابط کی پابندی کرنے والے برآمد کنندگان کو سہولت فراہم کرنے، شفاف طریقہ کار متعارف کرانے اور ممکنہ غلط استعمال کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات برقرار رکھتے ہوئے ضمانتی تقاضوں کو آسان بنانے پر بھی غور کیا گیا۔

مجوزہ ترامیم کا مقصد برآمدات سے متعلق اضافی اخراجات کم کرنا، نئی سرمایہ کاری اور مقامی سطح پر ویلیو ایڈیشن کی حوصلہ افزائی کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ مراعات حقیقی برآمدی کارکردگی سے منسلک رہیں۔

بلال اظہر کیانی نے زور دیا کہ محصولات کے تحفظ کے تقاضوں پر سمجھوتا کیے بغیر متعلقہ طریقہ کار آسان بنایا جائے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اہلیت کے معیار اور مقررہ طریقہ کار کا اطلاق یکساں طور پر کیا جائے اور کسی کو بھی استثنیٰ نہ دیا جائے۔

وزیر مملکت نے برآمدی برادری کی ضروریات کے مطابق اسکیم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے برآمد کنندگان اور تجارتی تنظیموں کے ساتھ مسلسل مشاورت جاری رکھنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

Comments

200 حروف