BR100 Decreased By (-1.08%)
BR30 Decreased By (-1.23%)
KSE100 Decreased By (-0.85%)
KSE30 Decreased By (-1.61%)
BAFL 58.80 Decreased By ▼ -0.23 (-0.39%)
BIPL 24.09 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
BOP 30.94 Decreased By ▼ -0.76 (-2.4%)
CNERGY 12.10 Increased By ▲ 0.04 (0.33%)
DFML 15.73 Increased By ▲ 0.18 (1.16%)
DGKC 200.41 Decreased By ▼ -2.78 (-1.37%)
FABL 91.91 Decreased By ▼ -1.23 (-1.32%)
FCCL 58.05 Decreased By ▼ -0.66 (-1.12%)
FFL 13.35 Decreased By ▼ -0.12 (-0.89%)
GGL 19.24 Decreased By ▼ -0.67 (-3.37%)
HBL 299.89 Decreased By ▼ -2.87 (-0.95%)
HUBC 201.61 Decreased By ▼ -6.44 (-3.1%)
HUMNL 8.63 Decreased By ▼ -0.06 (-0.69%)
KEL 6.11 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 24.43 Decreased By ▼ -0.39 (-1.57%)
MLCF 100.04 Decreased By ▼ -2.05 (-2.01%)
OGDC 312.89 Decreased By ▼ -3.35 (-1.06%)
PAEL 33.48 Decreased By ▼ -0.54 (-1.59%)
PIBTL 13.19 Decreased By ▼ -0.23 (-1.71%)
PIOC 262.29 Decreased By ▼ -3.15 (-1.19%)
PPL 217.96 Decreased By ▼ -3.34 (-1.51%)
PRL 85.55 Increased By ▲ 0.95 (1.12%)
SNGP 91.96 Decreased By ▼ -1.89 (-2.01%)
SSGC 22.60 Decreased By ▼ -0.34 (-1.48%)
TELE 7.15 Increased By ▲ 0.08 (1.13%)
TPLP 13.36 Increased By ▲ 0.25 (1.91%)
TRG 53.41 Decreased By ▼ -0.62 (-1.15%)
UNITY 8.05 Increased By ▲ 0.15 (1.9%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.08 (8.51%)
مارکٹس

ٹی سی پی نے چینی کی برآمد کیلئے دوبارہ بولیاں طلب کرلیں

  • یہ اقدام وفاقی حکومت کی جانب سے اضافی چینی کے ذخیرے کی برآمد کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے
شائع اپ ڈیٹ

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے 2025 میں درآمد کی گئی 1 لاکھ 8 ہزار میٹرک ٹن سفید ریفائنڈ چینی برآمد کرنے کے لیے بین الاقوامی خریداروں اور برآمد کنندگان سے دوبارہ بولیاں طلب کرلی ہیں۔ اس مرتبہ ادارے نے کوئی کم از کم قیمت مقرر نہیں کی، جبکہ چینی کا تمام ذخیرہ کراچی کے پپری گودام میں موجود ہے۔

یہ اقدام وفاقی حکومت کی جانب سے اضافی چینی کے ذخیرے کی برآمد کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔ ٹی سی پی کا یہ دوسرا بین الاقوامی ٹینڈر ہے، اس سے قبل ستمبر میں جاری کیا گیا پہلا ٹینڈر کوئی بولی موصول نہ ہونے کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔

پہلے ٹینڈر میں چینی کی کم از کم قیمت 660 ڈالر فی میٹرک ٹن مقرر کی گئی تھی، جس کے باعث ممکنہ خریداروں نے دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ اب حکومت کی منظوری سے بغیر کم از کم قیمت کے نیا ٹینڈر جاری کیا گیا ہے تاکہ اضافی ذخیرہ نئی چینی کی پیداوار مارکیٹ میں آنے سے پہلے برآمد کیا جاسکے۔

ٹینڈر دستاویزات کے مطابق دستیاب ذخیرے میں 96 ہزار ٹن باریک دانے والی اور 11 ہزار 86 ٹن درمیانے دانے والی چینی شامل ہے۔ خریدار دونوں اقسام یا کسی ایک کے لیے بھی بولی دے سکتے ہیں۔ باریک دانے والی چینی کے لیے کم از کم 10 ہزار ٹن جبکہ درمیانے دانے والی چینی کے لیے 11 ہزار 86 ٹن کی بولی دینا ضروری ہے۔

بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 نومبر 2026 صبح 11 بجے مقرر کی گئی ہے، جبکہ اسی روز صبح ساڑھے 11 بجے کراچی میں ٹی سی پی کے مرکزی دفتر میں بولیاں کھولی جائیں گی۔ قبل از بولی اجلاس 11 نومبر کو ہوگا۔

ٹینڈر کے تحت خریداروں کو دونوں اقسام کی چینی کے لیے الگ الگ امریکی ڈالر فی میٹرک ٹن کے حساب سے قیمت پیش کرنا ہوگی۔ قیمت ایکس ورکس بنیاد پر ہوگی، یعنی لوڈنگ اور نقل و حمل کے اخراجات خریدار برداشت کریں گے۔ متعلقہ ٹیکس، ڈیوٹیز اور لیویز بھی کامیاب بولی دہندگان کے ذمے ہوں گے۔

ٹی سی پی نے ادائیگی کے لیے دو طریقے متعارف کرائے ہیں، جن میں معاہدے کی مکمل رقم پیشگی غیر ملکی کرنسی میں جمع کرانا یا ناقابل تنسیخ لیٹر آف کریڈٹ کے ذریعے فوری ادائیگی شامل ہے۔

کامیاب خریداروں کو معاہدے کی منظوری کے بعد زیادہ سے زیادہ 90 دن کے اندر مختص شدہ چینی اٹھانا ہوگی، بصورت دیگر ٹی سی پی اسٹوریج اور ڈیمریج چارجز عائد کرسکتا ہے۔

دستاویزات کے مطابق چینی کے ذخیرے کا معائنہ بیورو ویریٹاس نے ستمبر 2026 میں کیا تھا۔ ممکنہ خریدار بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ تک کاروباری دنوں میں صبح 10 سے شام 4 بجے کے دوران پپری گودام میں ذخیرے کا معائنہ بھی کرسکتے ہیں۔

ٹی سی پی کے مطابق ادارہ بولیوں کی قیمت، مقدار اور شرائط کی تکمیل کا جائزہ لے گا اور ذخیرہ ایک یا متعدد کامیاب خریداروں کو مختص کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔ ادارے کے واجبات ادا نہ کرنے والی یا بلیک لسٹنگ کی کارروائی کا سامنا کرنے والی کمپنیوں کو بولی میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف