کھیل
پیرس ماسٹرز کی فتح نے الکاراز کے اعتماد میں اضافہ کر دیا، اے ٹی پی فائنلز جیتنے کے لیے پُرعزم
- کارلوس الکاراز نے پیرس ماسٹرز کے فائنل میں امریکا کے بین شیلٹن کو 6-7 (5) اور 5-7 سے شکست دے کر رواں سال کا پانچواں ٹائٹل اپنے نام کیا
عالمی نمبر تین اسپینش ٹینس اسٹار کارلوس الکاراز نے کہا ہے کہ پیرس ماسٹرز کا ٹائٹل جیتنا اے ٹی پی فائنلز میں پہلی مرتبہ چیمپئن بننے کی مہم کے لیے بہترین پیش رفت ہے۔
الکاراز نے پیرس ماسٹرز کے فائنل میں امریکا کے بین شیلٹن کو 6-7 (5) اور 5-7 سے شکست دے کر رواں سال کا پانچواں ٹائٹل اپنے نام کیا۔ یہ اگست میں کلائی کی انجری کے بعد ٹینس میں واپسی کے بعد ان کا تیسرا ٹائٹل ہے۔
سات مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپئن نے کہا کہ واپسی کے بعد یہ ان کا بہترین ہفتہ تھا اور انہوں نے ذہنی طور پر بھی نمایاں بہتری دکھائی۔
الکاراز کا کہنا تھا کہ اے ٹی پی فائنلز ان کا پسندیدہ ہدف ہے اور وہ اس مرتبہ بھرپور اعتماد کے ساتھ ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔اے ٹی پی فائنلز کا آغاز اتوار کو اٹلی کے شہر ٹیورن میں ہوگا۔


Comments