کاروبار اور معیشت
بھارتی میڈیا نے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا اعتراف کرلیا
- مغربی ایشیا کی کشیدگی کے باوجود پاکستان کے ذخائر میں ہفتہ وار 11 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا، ٹائمز آف انڈیا
بھارت کے معروف اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ نے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کا اعتراف کرتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ عالمی توانائی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال اور مغربی ایشیا کی کشیدگی کے باوجود پاکستان کے ذخائر میں ہفتہ وار 11 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا، جس سے مجموعی ذخائر 26 ارب 86 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔
7 نومبر کے شمارے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے تحت گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 26 ارب 75 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھے۔
اخبار نے بتایا کہ فروری میں مغربی ایشیا تنازع شروع ہونے کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 5 ارب ڈالر اضافہ ہوا، جو 30 اکتوبر تک بڑھ کر 21 ارب 56 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ذخائر میں بہتری سے روپے کو استحکام اور برآمد کنندگان کے اعتماد کو تقویت ملی ہے۔


Comments