BR100 Increased By (2.12%)
BR30 Increased By (2.31%)
KSE100 Increased By (1.96%)
KSE30 Increased By (1.93%)
BAFL 59.03 Increased By ▲ 1.23 (2.13%)
BIPL 24.11 Increased By ▲ 0.34 (1.43%)
BOP 31.70 Increased By ▲ 0.80 (2.59%)
CNERGY 12.06 Increased By ▲ 0.09 (0.75%)
DFML 15.55 Increased By ▲ 0.28 (1.83%)
DGKC 203.19 Increased By ▲ 8.18 (4.19%)
FABL 93.14 Increased By ▲ 1.05 (1.14%)
FCCL 58.71 Increased By ▲ 1.93 (3.4%)
FFL 13.47 Increased By ▲ 0.13 (0.97%)
GGL 19.91 Increased By ▲ 1.53 (8.32%)
HBL 302.76 Increased By ▲ 7.32 (2.48%)
HUBC 208.05 Increased By ▲ 3.88 (1.9%)
HUMNL 8.69 Increased By ▲ 0.04 (0.46%)
KEL 6.14 Increased By ▲ 0.14 (2.33%)
LOTCHEM 24.82 Increased By ▲ 0.45 (1.85%)
MLCF 102.09 Increased By ▲ 4.60 (4.72%)
OGDC 316.24 Increased By ▲ 5.77 (1.86%)
PAEL 34.02 Increased By ▲ 0.95 (2.87%)
PIBTL 13.42 Increased By ▲ 0.27 (2.05%)
PIOC 265.44 Increased By ▲ 12.53 (4.95%)
PPL 221.30 Increased By ▲ 4.13 (1.9%)
PRL 84.60 Decreased By ▼ -1.06 (-1.24%)
SNGP 93.85 Decreased By ▼ -0.27 (-0.29%)
SSGC 22.94 Decreased By ▼ -0.38 (-1.63%)
TELE 7.07 Increased By ▲ 0.34 (5.05%)
TPLP 13.11 Increased By ▲ 0.44 (3.47%)
TRG 54.03 Increased By ▲ 0.86 (1.62%)
UNITY 7.90 Increased By ▲ 0.13 (1.67%)
WTL 0.94 No Change ▼ 0.00 (0%)

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال کی قومی فٹبال ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

کرسٹیانو رونالڈو نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے پرتگال کی قومی فٹ بال ٹیم سے ریٹائرمنٹ لینے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا جس کے ساتھ ہی فٹ بال کی تاریخ کے شاندار ترین بین الاقوامی کیریئرز میں سے ایک اختتام پذیر ہوجائے گا۔

41 سالہ رونالڈو نے کہا کہ وہ نومبر کے انٹرنیشنل بریک کے بعد نمبر 7 کی جرسی واپس کردیں گے۔

رونالڈو نے 2016 کے یورو کپ میں پرتگال کی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے اسے پہلی بڑی بین الاقوامی ٹرافی جتوائی جبکہ 2019 اور 2025 میں نیشنز لیگ کے ٹائٹل جیتنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

رونالڈو نے کہا کہ یہ فیصلہ آسان نہیں تھا، کیونکہ بعض فیصلے صرف دماغ سے نہیں کیے جاتے بلکہ ان میں دل بھی شامل ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر میں نے کبھی آپ کو خوشی دی، اگر میرے کسی گول پر آپ نے کسی کو گلے لگایا، اپنی کوئی پریشانی بھول گئے یا اپنے ملک پر فخر محسوس کیا، تو یہ سب کچھ اس کے قابل تھا۔

رونالڈو نے قومی ٹیم کے ساتھ اپنے 23 سالہ کیریئر کے دوران تعاون کرنے والے اپنے اہلِ خانہ، پرتگالی عوام، ساتھی کھلاڑیوں، کوچز اور عملے کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اعلان سے متعلق ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ پرتگال ہمیشہ میرے وجود کا حصہ رہے گا۔

رونالڈو اب تک پرتگال کی جانب سے 234 میچز کھیل چکے ہیں اور 146 گول اسکور کیے ہیں۔ وہ بین الاقوامی سطح پر سب سے زیادہ میچز کھیلنے اور سب سے زیادہ گول کرنے کا عالمی ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔

Comments

200 حروف