BR100 Decreased By (-1.49%)
BR30 Decreased By (-1.14%)
KSE100 Decreased By (-0.71%)
KSE30 Decreased By (-1.49%)
BAFL 58.78 Decreased By ▼ -0.25 (-0.42%)
BIPL 24.11 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 30.93 Decreased By ▼ -0.77 (-2.43%)
CNERGY 12.08 Increased By ▲ 0.02 (0.17%)
DFML 15.82 Increased By ▲ 0.27 (1.74%)
DGKC 200.74 Decreased By ▼ -2.45 (-1.21%)
FABL 91.99 Decreased By ▼ -1.15 (-1.23%)
FCCL 58.10 Decreased By ▼ -0.61 (-1.04%)
FFL 13.35 Decreased By ▼ -0.12 (-0.89%)
GGL 19.25 Decreased By ▼ -0.66 (-3.31%)
HBL 299.89 Decreased By ▼ -2.87 (-0.95%)
HUBC 202.50 Decreased By ▼ -5.55 (-2.67%)
HUMNL 8.62 Decreased By ▼ -0.07 (-0.81%)
KEL 6.09 Decreased By ▼ -0.05 (-0.81%)
LOTCHEM 24.40 Decreased By ▼ -0.42 (-1.69%)
MLCF 100.09 Decreased By ▼ -2.00 (-1.96%)
OGDC 313.94 Decreased By ▼ -2.30 (-0.73%)
PAEL 33.45 Decreased By ▼ -0.57 (-1.68%)
PIBTL 13.20 Decreased By ▼ -0.22 (-1.64%)
PIOC 262.00 Decreased By ▼ -3.44 (-1.3%)
PPL 217.93 Decreased By ▼ -3.37 (-1.52%)
PRL 85.59 Increased By ▲ 0.99 (1.17%)
SNGP 91.90 Decreased By ▼ -1.95 (-2.08%)
SSGC 22.60 Decreased By ▼ -0.34 (-1.48%)
TELE 7.16 Increased By ▲ 0.09 (1.27%)
TPLP 13.35 Increased By ▲ 0.24 (1.83%)
TRG 53.40 Decreased By ▼ -0.63 (-1.17%)
UNITY 8.05 Increased By ▲ 0.15 (1.9%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.08 (8.51%)
پاکستان

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 7 فروری 2027 کو ہوگا، الیکشن کمیشن

  • صوبائی حکومت نے ابتدائی طور پر 15 دسمبر 2026 سے 15 جنوری 2027 کے درمیان بلدیاتی انتخابات کرانے پر اتفاق کیا تھا، چیف سیکریٹری پنجاب
شائع اپ ڈیٹ

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے انعقاد کے لیے 7 فروری 2027 کی تاریخ مقرر کردی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یہ فیصلہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران کیا گیا۔ سماعت کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کی جبکہ چار رکنی بینچ بھی اس موقع پر موجود تھا۔

سماعت کے دوران چیف سیکریٹری پنجاب نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ صوبائی حکومت نے ابتدائی طور پر 15 دسمبر 2026 سے 15 جنوری 2027 کے درمیان بلدیاتی انتخابات کرانے پر اتفاق کیا تھا۔

تاہم مشاورت کے بعد پنجاب کابینہ کی کمیٹی نے اسموگ، شدید دھند، خراب موسمی حالات، رمضان المبارک اور اس عرصے کے دوران اسکول اساتذہ کی عدم دستیابی کو جواز بناتے ہوئے انتخابات اپریل 2027 تک ملتوی کرنے کی سفارش کی تھی۔

صوبائی حکومت نے اب درخواست کی ہے کہ انتخابات جنوری یا فروری 2027 میں کرائے جائیں کیونکہ فروری میں موسمی حالات بہتر ہو جاتے ہیں۔

حکومت کی درخواست کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے انعقاد کے لیے آئندہ سال 7 فروری کی تاریخ مقرر کردی۔

یہ پیشرفت الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے درکار تمام انتخابی مواد حاصل کرنے کے اعلان کے چند روز بعد سامنے آئی ہے۔ الیکشن کمیشن موجودہ قوانین کے تحت یہ انتخابات کرانے کے منصوبے پر پیش رفت کر رہا ہے۔

پیر کو جاری کردہ الیکشن کمیشن کے بیان کے مطابق ادارہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے اور ان انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔

Comments

200 حروف