ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
- 23 سالہ وِکہم نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون کے خلاف پریکٹس میچ میں ناقابلِ شکست 67 رنز کی اننگز کھیلی تھی
ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے جمعرات کو بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ مہمان ٹیم کی کوشش ہے کہ سلہٹ میں کامیابی حاصل کرکے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز اپنے نام کرلے۔
ویسٹ انڈیز کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ مہمان ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ جان کیمبل اور ٹیگنارائن چندرپال وائرس کے باعث دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
ان کی جگہ اوپنر جوشوا ڈا سلوا اور ڈیبیو کرنے والے بلے باز کیون وِکہم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
23 سالہ کیون وِکہم نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون کے خلاف پریکٹس میچ میں ناقابلِ شکست 67 رنز بنائے تھے۔
دوسری جانب بنگلہ دیش نے بھی میرپور میں آٹھ وکٹوں سے شکست کھانے والی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ شریف الاسلام اور مومن الحق کی جگہ تسکین احمد اور مشفق الرحیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے اسکواڈ
بنگلہ دیش: شادمان اسلام، تنزید حسن، نجم الحسن شانتو (کپتان)، توحید ہردوئے، مشفق الرحیم، لٹن داس، مہدی حسن میراز، نعیم حسن، تسکین احمد، تیج الاسلام، حسن محمود۔
ویسٹ انڈیز: جوشوا ڈا سلوا، برینڈن کنگ، کیون وِکہم، کیوم ہوج، عامر جنگو، روسٹن چیز (کپتان)، جسٹن گریوز، کیمار روچ، شمار جوزف، جومیل ویرکن، جےڈن سیلز۔


Comments