BR100 Increased By (2.26%)
BR30 Increased By (2.64%)
KSE100 Increased By (2.04%)
KSE30 Increased By (2.15%)
BAFL 58.89 Increased By ▲ 1.09 (1.89%)
BIPL 24.10 Increased By ▲ 0.33 (1.39%)
BOP 32.13 Increased By ▲ 1.23 (3.98%)
CNERGY 12.09 Increased By ▲ 0.12 (1%)
DFML 15.60 Increased By ▲ 0.33 (2.16%)
DGKC 204.50 Increased By ▲ 9.49 (4.87%)
FABL 92.79 Increased By ▲ 0.70 (0.76%)
FCCL 59.18 Increased By ▲ 2.40 (4.23%)
FFL 13.55 Increased By ▲ 0.21 (1.57%)
GGL 19.58 Increased By ▲ 1.20 (6.53%)
HBL 303.00 Increased By ▲ 7.56 (2.56%)
HUBC 208.50 Increased By ▲ 4.33 (2.12%)
HUMNL 8.70 Increased By ▲ 0.05 (0.58%)
KEL 6.16 Increased By ▲ 0.16 (2.67%)
LOTCHEM 24.83 Increased By ▲ 0.46 (1.89%)
MLCF 102.80 Increased By ▲ 5.31 (5.45%)
OGDC 317.01 Increased By ▲ 6.54 (2.11%)
PAEL 34.40 Increased By ▲ 1.33 (4.02%)
PIBTL 13.48 Increased By ▲ 0.33 (2.51%)
PIOC 265.10 Increased By ▲ 12.19 (4.82%)
PPL 221.55 Increased By ▲ 4.38 (2.02%)
PRL 84.17 Decreased By ▼ -1.49 (-1.74%)
SNGP 93.00 Decreased By ▼ -1.12 (-1.19%)
SSGC 23.16 Decreased By ▼ -0.16 (-0.69%)
TELE 7.10 Increased By ▲ 0.37 (5.5%)
TPLP 12.92 Increased By ▲ 0.25 (1.97%)
TRG 54.15 Increased By ▲ 0.98 (1.84%)
UNITY 7.97 Increased By ▲ 0.20 (2.57%)
WTL 0.95 Increased By ▲ 0.01 (1.06%)

وفاقی آئینی عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت سے پشاور ہائی کورٹ کو روک دیا ہے۔ عدالت نے خیبر پختونخوا حکومت کی اپیل پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے مقدمے کے تمام متعلقہ فریقین کو نوٹسز بھی جاری کردیے ہیں۔

آج نیوز کے مطابق چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے صوبائی حکومت کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کی۔ صوبائی حکومت نے ہائی کورٹ کے اس حکم کو چیلنج کیا تھا جس میں انتظامیہ کو تھری ایم پی او کے تحت شہریوں کی گرفتاریوں سے روکا گیا تھا۔

سماعت کے دوران خیبر پختونخوا کے ایڈووکیٹ جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ ہائی کورٹ آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت اس نوعیت کے اختیارات استعمال نہیں کرسکتی۔

اس پر بنچ کے رکن جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ ہائی کورٹ میں روزانہ آرٹیکل 199 کے تحت متعدد مقدمات آتے ہیں، تو کیا عدالت عالیہ ان روزمرہ مقدمات کی سماعت بھی نہیں کرے گی؟

دورانِ سماعت فریقین کے وکیل شاہ فیصل الیاس نے استدعا کی کہ حکم امتناعی جاری کرنے سے پہلے ان کا مؤقف تفصیل سے سنا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے تینوں اعتراضات قانونی طور پر برقرار نہیں رہ سکتے۔

چیف جسٹس امین الدین خان نے وکیل کو ہدایت کی کہ وہ عدالتی حکم نامے کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اپنے قانونی اعتراضات اور جوابات جمع کرائیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ دیگر فریقین بھی حکم نامہ دیکھنے کے بعد اپنی درخواستیں دائر کرسکتے ہیں۔

وفاقی آئینی عدالت کے حکم کے بعد تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریوں سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد فی الحال رک گیا ہے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی، جبکہ آئندہ تاریخ بعد میں مقرر کی جائے گی۔


Comments

200 حروف